تازہ ترین

۔ 2 جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ | روس کی بھی اعلیٰ امریکی عہدیداروں پر پابندیاں

ماسکو// امریکہ اور روس کی درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکہ کی طرف سے روس پر پابندیاں لگانے کے ردعمل میں روس نے بھی اعلیٰ امریکی عہدیداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ روس نے یہ اقدام ایک روز قبل امریکہ کی طرف سے 10 روسی سفارت کاروں کو امریکہ سے بے دخل کرنے کے بعد کیا ہے۔ امریکی پابندیوں کا مقصد روس کو گذشتہ سال امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے، سائبر ہیکنگ، یوکرائن میں چھیڑ چھاڑ کرنے اور دوسری مبینہ خطرناک کارروائیوں پر سزا دینا بتایا گیا ہے۔روس نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اٹارنی جنرل میرک جیرالڈ، جو بائیڈن کی چیف ڈومیسٹک پالیسی ایڈوائزر سوسن رائس اور ایف بی آئی کے چیف کرسٹوفر رے کے روس میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔عام طور پر جن افراد پر پابندی لگائی جاتی ہے ان کے نام صیغہ راز میں رکھے جاتے ہیں، لیکن روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ’غیرمعمولی ن

امریکی صدر اور جاپانی وزیر اعظم کی وائٹ ہاوس میں ملاقات | جمہورت کو عالمی خوشحالی کی بنیاد قراردیا

واشنگٹن // جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے کل وائٹ ہاوس میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں جمہورت کو عالمی خوشحالی کی بنیاد قرار دیا۔ یہ ملاقات صدر بائیڈن کی وائٹ ہاوس پہنچنے کے بعد کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات تھی۔دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران ماسک پہن رکھے تھے۔اس سے قبل جاپان کے وزیر اعظم نے نائب صدر کاملا ہیرس سے ملاقات کی تھی۔سوگا نے کہا کہ جاپان اس بات کا بہت معترف ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں سے تعاون کو اہمیت دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت، انسانی حقوق اور دیگر مشترکہ اقدار خطے اور دنیا میں خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق، ان کا اشارہ بظاہر چین کی جانب تھا ، جو بین الاقوامی سطح پر اپنی معاشی اور فوجی طاقت کو بڑھانے کے اشارے دے رہا ہے۔ سوگا نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد خطے میں اپنے چیلنجز

دنیا میں کوروناسے اموات کی تعداد 30 لاکھ کے قریب

واشنگٹن //یواین آئی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 29.99 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ، اس سے 13.99 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 139963964 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک اس انفیکشن سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29,99,580 ہوچکی ہے ۔عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں ، کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ، اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ 5 لاکھ 66 ہزار 224 مریض فوت ہوچکے ہیں۔کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ یہاں اب تک 175649 افراد اس

ملکہ برطانیہ تخت سے دستبردار نہیں ہوں گی

لندن //ملکہ الزبتھ دوئم شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد تخت سے دستبردار نہیں ہوں گی اور اپنی تمام شاہی ذمہ داریوں کی ادائیگی کو جاری رکھیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کو شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد بھی تخت نہ چھوڑنے اور زندگی کی آخری سانس تک ملک اور کامن ویلتھ سے وابستہ رہنے کے عہد پر قائم رہنے کے فیصلے پر حمایت حاصل ہے۔ملکہ برطانیہ جوکہ اب تک دنیا کی سب سے طویل مدت خدمت کرنے والے ریاستی رہنما ہیں ،اب ان کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی اپنے تخت سے سبکدوش ہوجائیں گی۔ملکہ کے سب سے بڑے بیٹیشہزادہ چارلس جوکہ برطانوی تخت کے سب سے طویل عرصہ تک خدمت کرنے والے وارث ہیں، انہیں برطانوی تخت کی سربراہی دے دی جائے گی۔قیاس آرائیاں اپنی جگہ لیکن کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور شاہی خاندان کے سرگرم کارکن اینڈریو روزندیل نے اس امکان کو مسترد کردیا ہے۔رپورٹس کے

کیوبا میںکاستروخاندان کا دورِ قیادت ختم | راؤل کاسترو کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی سے مستعفی

لندن //کیوبا کے رہنما راؤل کاسترو نے کہا ہے کہ وہ کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی سے مستعفی ہو رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی کیوبا میں باضابطہ قیادت کے دور کا اختتام ہو رہا ہے جو ان کے بھائی فیدل کاسترو اور ملک کے 1959 کے انقلاب کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ 89 برس کے راؤل کاسترو نے حکمراں پارٹی کی آٹھویں کانگرس کے آغاز کے موقعے پر اپنی تقریر مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔راؤ کاسترو نے مزید کہا کہ ملک کے مستقبل اور اپنے مشن کی تکمیل کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔ان کی تقریر کا ایک حصہ سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ جب تک وہ زندہ ہیں وہ اپنے ملک، انقلاب اور سوشلزم کی پہلے سے کہیں زیادہ طاقت کے ساتھ دفاع کریں گے۔راؤل کاستروں نے یہ نہیں کہا کہ وہ کس کی اپنے جانشین کی حیثیت سے توثیق کریں گے تاہم انہوں نے اس سے قبل اشارہ دیا تھا کہ 60 برس کے میگوئل دیاز کینل کو سربراہی دینے کے ہامی ہیں۔ میگوئل دی