کورونا وائرس :ہلاکتیں 20ہزار ہوگئیں

 بیجنگ/جینیوا/نئی دہلی//مہلک وبا کورونا وائرس (کوویڈ19)اب تک تقریباً 200ملکوں میں پھیل چکا ہے ،اور اب اس خطرناک وائرس سے لگ بھگ 20ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے ساڑھے 4لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔کورونا کے مرکز چین میں 81,218لوگوں کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً تین ہزار 281لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنے سے موت ہوچکی ہے ۔چین کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں پچھلے تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے ۔چین کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے جہاں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہزار 820ہوگئی ہے جو چین کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ ہے ۔اٹلی میں اب تک 69,176لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی کے شہری سکیورتی محکمے کی سربراہ اینجیلا بوریلی نے منگل کو بتایا کہ پچھلے 24گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 743لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اٹلی میں کورو

سعودی عرب میں دوسری موت

ریاض//سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے بدھ کو کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی موت کی تصدیق کی ہے۔اس طرح مملکت میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے اور اس کا شکار افراد کی تعداد 900 سے متجاوز ہوگئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والی شخص کی عمر 46 سال تھی۔انھوں نے مزید 133 متاثرین کی تصدیق کی ہے۔کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 18 افراد نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا اور انھیں سعودی عرب میں واپسی پر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان نے منگل کو کرونا وائرس سیایک غیرملکی کی موت کی تصدیق کی تھی۔اس کو مدینہ منورہ میں ایک اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا جہاں اس کی حالت تیزی سے بگڑ گئی اور وہ سوموار کی شب جان کی بازی ہار گیا تھا۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی مہلک وبا کو مملکت م

تازہ ترین