تازہ ترین

افغانستان میں خونریز جھڑپیں، 65 افراد ہلاک

کابل// افغانستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خونریز جھڑپوں اور حملوں میں کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے۔ پیر کو یہ اطلاع ایک آزاد جنگ نگرانی گروپ نے دی۔ ’دی ریڈکشن وائلنس ‘ نے ٹوئٹر پر کہا”ہماری ٹیم کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 افراد کی ہلاکت کے شواہد ملے ہیں“۔  

دنیا میں ابھی تک 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا وائرس سے موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس وباتھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب تک دنیا میں 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 135869704 ہوگئی ہے جبکہ اب تک وائرس سے متاثر 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار 64 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں 13482023 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے تین لاکھ 53

انڈونیشیا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، 8 کی موت

جکارتہ// انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں آئے 6.1 شدت کے زلزلے میں کم از کم 8 لوگوں کی موت واقع ہوگئی اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔ قومی آفات منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان رادتیہ جاتی نے بتایا کہ اتوار کو آئے اس تیز زلزلے سے لوماجنگ، ملنگ، بلیٹر، جیمب، ٹینگ لیک اور بلیٹر سمیت کئی اضلاع میں 1189 گھروں کو نقصان پہنچا۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.1 درج کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینکڑوں عوامی عمارتیں جیسے ہیلتھ سینٹر، تعلیمی اداروں، عبادت کے مقامات اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچاہے۔ صوبائی انتظامیہ نے راحت کیمپ قائم کئے ہیں اور متاثرین کو چاول، فاسٹ فوڈ اور نوڈلس کے ساتھ ساتھ کمبل اور ترپال بھی تقسیم کی جارہی ہیں۔  

دنیا میں13کروڑ 51لاکھ لوگ کورونا سے متاثر

واشنگٹن / /( یواین آئی ) دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دنیا میں اس وبا سے 13.51 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب  سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر13.51 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ابھی تک کورونا سے 29.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل ہولنکا ہوتا جا رہا ہے، یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پانچ لاکھ 61 ہزار 74 مریض 780 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا  کیسز والے تین ممالک  میں شامل  برازیل  دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 1,34,45,006 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں  اور ت

انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 1300 عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک

جکارتہ//انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.1 تھی اور زلزلے کا مرکز جنوبی ساحل میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔سب سے زیادہ نقصان سیاحتی مقام بالی میں ہوا جہاں ہزار سے زائد گھر اور دیگر عمارتیں گر گئیں۔ عمارتوں کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔ امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں جزیرے  سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 50 سے زائد

بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل بڑھ گئے | 78 فیصد اساتذہ کا ایک سروے میں انکشاف

لندن //پانچ میں سے چار ٹیچرز (78فیصد) کا کہنا ہے کہ بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ ایک سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک سال میں تقریباً پانچ میں سے چار اساتذہ نے طلبہ میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ دیکھا ہے۔ نیشنل ایجوکیشن یونین (این ای یو) کے سروے کے مطابق پانچ میں تین سے زائد (62 فیصد) ٹیچرزکا خیال ہے کہ حکومت نے تعلیمی اقدامات میں نوجوانوں کی اچھی ذہنی صحت کو کم ترجیح دی ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی تدریسی یونین وزراء سے یہ تسلیم کرنے کے لئے مطالبہ کررہی ہے کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود ان کی تعلیم کی طرح ’’اتنی ہی اہم‘‘ ہے۔ اس سروے میں، جس میں بنیادی طور پر ٹیچرز، اسکول قائدین اور کچھ معاون عملہ شامل تھے، بتایا گیا ہے کہ تین میں سے دو کا خیال ہے کہ تعلیم کو ترجیح دینے کے لئے دبائو طلبہ کی ذہنی صحت میں رکاوٹ ہے۔ نصف سے زائد (56 فیصد) نے کہا کہ بیر

امیر ترین برطانوی کاقتل، شبے میں مشکوک شخص گرفتار

راچڈیل//برطانیہ کے ایک امیر ترین شخص کو قتل کرنے کے شبہ میں شمالی ڈور سیٹ میں پولیس نے رینج رور پر سوار مشکوک شخص کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا، شمالی ڈور سیٹ میں امیر ترین 83سالہ برطانوی شہری سر رچرڈ سٹن کو اس کے 2ملین پائونڈز کے ملکیتی گھر میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا ،وقوعہ کے تین گھنٹے بعد مغربی لندن کے شہرچیسوک میں تیز رفتاری سے رینج رور گاڑی چلانے والے 34سالہ مشکوک شخص کو گھیرا ڈال کر حراست میں لیا گیا،ڈرائیور کا پولیس کی چار گاڑیوں نے تعاقب کیا، ملزم کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق وہ ایک بے روزگار شخص ہے ، ملزم کے قبضہ سے چاقو، پاسپورٹ ، جوتے اور جینز وغیرہ برآمد کی گئی ہیں، ایک عینی شاہد کے مطابق اس شخص کو چھری کے زخم آئے ہیں، اس نے ایک گھنٹہ سے زیادہ عرصہ تک طبی امداد حاصل کی۔  

دنیا میں ایک دن میں نو لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس ( کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 9 لاکھ 13 ہزار 599 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 134710324 ہوگئی ہے ، جبکہ اب تک وائرس سے 29.15 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شہزادہ فلپ 99 برس کی عمرمیں چل بسے

 لندن//ملکہ برطانیہ کے شوہر اور شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بکنگھم پیلس نے جمعے کو ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پرنس فلپ کا حال ہی میں دل کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔ پرنس فلپ کو طویل عرصے سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔2011 میں دل کے عارضے کی وجہ سے سٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ پرنس فلپ کو دل کا عارضہ لاحق تھا اور انہیں کنگ ایڈورڈ ہسپتال لندن میں 16 فروری کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں یکم مارچ کو لندن ہی کے سینٹ بارتھولومیوز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انفیکشن کا علاج کیا جاتا رہا، ساتھ ہی انہیں لاحق دل کے عارضے کے حوالے سے بھی مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔پرنس فلپ نے ملکہ الزبتھ کے ساتھ تقریباً سات دہائیوں پر محیط ازدواجی زندگی گزاری جن میں سے 69 سال حکمرانی کے تھے جو برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین حکمرانی کا عرصہ ہے۔پرنس فلپ نے الزبتھ کے ساتھ 1947 میں ویسٹ منسٹر ایبے میں ش

جو بائیڈن کا اسلحہ تشدد کے خلاف کارروائی کا اعلان

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں گن وائلنس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے گن وائلنس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ یہ ایک بیماری اور عالمی پریشانی ہے۔صدر جو بائیڈ ن نے کہا کہ ہمیں جنگی ہتھیاروں اور زیادہ گنجائش والے میگزین پر پابندی لگنے کی ضرورت ہے۔ کسی شہری کو جنگی ہتھیار اور زیادہ گنجائش والے میگزین رکھنے کی ضرورت نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہتھیاروں سے متعلق گفتگو کرنا بہت مشکل ہے لیکن گن وائلنس روکنے کے لیے بہت کچھ کرنیکی ضرورت ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ محکمہ انصاف گھوسٹ گنز اورکٹس کی منتقلی روکنے کا قانون تجویز کرے گا۔   

بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

ریاض// سعودی حکومت نے رمضان المبارک میں بلااجازت عمرہ کیلئے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں اجازت کے بغیر عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو بھی شخص اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرنے جائے گا اسے 10 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ جب کہ مسجدالحرام میں اجازت نامے کے بغیرداخل ہونیکی کوشش کرنے پر1ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے مسجدالحرام آنے والے نمازیوں اور عمرہ زائرین کو پابند کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر وہ مسجد الحرام کا رخ نہ کریں۔وزارت نے کہا کہ نماز اور عمرہ کیلیے آنے والے مقیم شہری اور غیرملکی اجازت نامہ لازمی حاصل کریں۔مسجدالحرام جانے والے راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرکے اجازت نامے چیک کیے جائیں گے اور ایس او پیز کے تحت انہیں داخلے کی اجازت ملے گی

پاکستان میں اجتماعی قبر سے 16 لاشیں برآمد

اسلام آباد // پاکستان میں خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 2011 میں اغوا کیے گئے 16 کان کنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔شانگلہ کول مائنر ورکرز ایوسی ایشن کے ترجمان سرفراز خان نے کہا کہ اجتماعی قبر سے کان کنوں کی لاشوں کی اطلاع ملنے کے بعد وہ مقامی سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور ریسکیو ورکرز اجتماعی قبر کی کھدائی کی ہدایت کی۔خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 32 کان کنوں کو نامعلوم شرپسندوں نے 2011 میں درہ آدم خیل کی ایک کان سے اغوا کر لیا تھا۔ان 32 میں سے 16 کان کن کسی طرح جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔  

امریکہ، ایران پر پابندیاں اٹھانے کیلئے تیار

 واشنگٹن //امریکانے ایران پرعائد پابندیاں اٹھانے اور جوہری معاہدے میں واپسی کاعندیہ دیدیا۔ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے باہر آنے کے بعد اب جوبائیڈن انتظامیہ نے اس تاریخی ڈیل میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ایران نیوکلیئرڈیل میں واپسی سے متعلق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نڈپرائس نے بیان میں کہا ہے کہ ایران ایٹمی ڈیل پرواپسی کیلیے ضروری اقدامات پرتیارہیں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران پرعائدایسی پابندیاں بھی اٹھانے کوتیارہیں جوڈیل سے موافق نہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ ممکنہ نکات اور معاہدے کے باب سے متعلق کچھ آگاہ کریں تاہم باراک اوباما انتظامیہ کی جانب سے معاہدے میں شامل’پابندیاں اٹھانے’ کی شرائط پر اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں امریکا اور ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کام

بھارتی شہریوں کے نیوزی لینڈ داخلے پر پابندی

آکلینڈ // نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد انڈیا سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر دو ہفتے تک پابندی لگا دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب جمعرات کو نیوزی لینڈ کی سرحد پر کورونا وائرس کے 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 انڈیا سے تھے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے آکلینڈ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم انڈیا سے نے والے مسافروں کی نیوزی لینڈ میں داخلے پر عارضی پابندی لگا رہے ہیں۔‘یہ پابندی نہ صرف انڈین مسافروں بلکہ انڈیا سے سفر کرنے والے نیوزی لینڈ کے شہریوں پر بھی عائد ہوگی۔ اس پابندی کا نفاذ 11 اپریل سے 28 اپریل تک ہوگا اور اس دوران حکومت اس پابندی کو ہٹانے کے لیے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ ’میں یہ واضح کرنا چاہوں گی کہ انڈیا سے کووڈ 19 نیوزی لینڈ پہنچنے کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

تائیوان سے کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ ہے:چین

بیجنگ/چین نے حالیہ دنوں میں تائیوان سے کشیدہ معاملات کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ تائیوان کے ساتھ جاری حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار امریکا ہے، امریکی فضائی بحری بیڑہ چند روز قبل تائیوان کے قریب مشقوں میں مصروف تھا جب کہ گزشتہ روز امریکی جنگی بحری جہاز متنازع علاقے ’تائیوان اسٹریٹ‘ سے گزرا تھا لہذا کیا چین کو بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے خلیج میکسیکو میں جنگی جہاز بھیجنا چاہیے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی جہاز اشتعال انگیزی پیدا کررہا ہے جس کی وجہ سے معاملات نے نہ صرف غلط رخ اختیار کیا بلکہ تائیوان کے متنازع علاقے کے امن و استحکام کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔چین کی حکومت کو خدشہ ہے کہ تائیوان کی منتخب جمہوری حکومت باقاعدہ طور پر آزادی کے اعلان کی طرف بڑھ رہی ہے، اس کے علاوہ چین کئی مرتبہ واضح ک

وزیراعظم مہنگائی اور اخراجات پر بھی گفتگو کریں:راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج طلبہ کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’پرکشا پہ چرچا‘پروگرام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آسمان چھوتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے درمیان گاڑی میں تیل بھرنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہے ۔ اس لئے مسٹر مودی کو لوگوں کی جیب ڈھیلی ہونے کے پیش نظر 'خرچہ پہ چرچا' کرنا چاہئے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ’’مرکزی حکومت کی ٹیکس وصولی کی وجہ سے عوام کے لئے گاڑی میں تیل بھرنا کسی امتحان سے کم نہیں ہے ، پھر وزیر اعظم اس پر گفتگو کیوں نہیں کرتے ہیں؟ خرچہ پر بھی ہو چرچا‘‘۔چ کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی کمر توڑ مہنگائی پر حکومت کو نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ73سالوں میں سب سے مہنگی اور ظالم حکومت ، ہر روز کسانوں پر کرتی ہے نئی وار ۔ جو کبھی نہیں ہوا ، وہ ظلم

کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار:سائنسدانوں کی خوفناک تحقیق

واشنگٹن// موجودہ وقت میں نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عا لمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ امریکی محقیقین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔ اس آن لائن ٹول کو ’اسپل اوور‘ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ’ون ہیلتھ‘ کے محقق زوئے گرینگی نے بتایا کہ’ اسپل اوور‘ میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی ’واچ لسٹ‘ تیار کی گئی ہے جن سے انسانی صحت کو شدید

ویانا میں مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

ویانا// آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان عالمی جوہری معاہدے پر بلواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ویانا میں یورپی یونین کے توسط سے امریکا اور ایران کے درمیان عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں جوہری معاہدے کے دیگر فریقین نے بھی شرکت کی۔امریکا اور ایران سمیت یورپی یونین اور جوہری معاہدے کے دیگر فریقین نے مذاکرات کے پہلے دور کو تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے جب کہ مذاکرات میں شامل تمام فریقین نے ایران پر عائد پابندیوں اور امریکا کی جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایک ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔اپنے الگ الگ بیانات میں امریکا اور ایران نے کہا کہ انہیں فوری طور پر کسی کامیابی کی توقع نہیں ہے تاہم ابتدائی بات چیت مثبت رہی اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک مثبت انداز میں پیشرفت جاری

بائیڈن کا نوجوانوں کیلئے ٹیکہ کاری کا اعلان

نیویارک //امریکی صدر جوبائیڈن نے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے تمام ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ 19 اپریل سے نوجوان شہریوں کی ویکسینیشن شروع کی جائے۔امریکی صدر نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ ہمارا ویکسینیشن پروگرام آگے بڑھ رہا ہے۔ یکم مئی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کردیا جائے۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا 150 ملین خوراکوں کا انتظام کرنے اور 62 ملین افرادکو ویکسین لگانے والا پہلا ملک ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو اختیار کرتے رہیں۔ امریکا میں کورونا ختم نہیں ہوا، 4 جولائی سے پہلے صورتِ حال خطرناک ہوسکتی ہے۔ادھرجرمنی میں حکومت کی جانب سے ویکسین کی فراہمی میں ناکامی کے باعث عوام میں مایوسی پھیلنے لگی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ویکسین مہم پر سے شہریوں کا اعتبار اٹھتا جا رہا ہے۔ یورپ کی اقتصادی شہ رگ سمجھے جا

موذی وبامزید 13ہزار زندگیاں نگل گیا،دنیا میں اموات کی تعداد 28.87لاکھ سے متجاوز

 واشنگٹن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار 565 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 87 ہزار 247 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 228 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 99 ہزار 603 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 73 لاکھ 13 ہزار 90 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں  امریکا تاحال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 260 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہز

تازہ ترین