تازہ ترین

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کا فیصلہ

اقوام متحدہ// میانمار کی تازہ ترین صورتحال پر آنے والے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔ امریکی درخواست کے بعد میانمار پر تبادلہ خیال کے لئے یہ اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک سفارتی ذرائع نے گذشتہ روز یہ اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے چیئر مین نے میانمار کے معاملہ پر تبادلہ خیال کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹریٹ سے جمعہ کی صبح ایک اجلاس طلب کرنے کو کہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ میانمار میں فوج نے موجودہ حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد برطرف کردیا اور یکم فروری سے ملک میں ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے اس اقدام کے خلاف ہزاروں افراد ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین اور فوج کے مابین ہونے والے تشدد میں اب تک 20 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر اعلی سرکاری افسران

سنگاپور کے وزیراعظم نے سو کی کو رہا کرنے کی مانگ کی

میانمار// (یو این آئی) سنگا پور کے وزیراعظم لی سیئن لْنگ نے منگل کو کہا کہ میانمار شہری لیڈر آنگ سانگ سو کی کو فوراً رہا کیا جانا چاہیے اور وہاں کی فوجی حکومت کو اس نے بات چیت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی سمت میں کام کرنا چاہیے۔ لی نے بی بی کے ’’ٹاکنگ بزنس ایشیا‘‘ پروگرام میں ایک انٹرویو میں کہا ’’میانمار میں فوجی حکومت کوئی مستقبل نہیں ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ شہریوں اور نہ تھے مظاہرین پر فوجی حکومت کا خطرناک طاقت کا استعمال کسی بھی طرح منظور نہیں ہے اور اس طرح کی کارروائی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کافی مہلک ہوگی۔ اس بات کو ہر کوئی جانتا ہے کہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔انہوں نیکہا ’’آپ ملک میں انٹرنیٹ کو بند کرسکتے ہین لیکن خبریں تو چاروں طرف پھیل ہی جاتی ہیں اور میانمار کے عوام یہ بھی جانتے ہیں کہ کون اس کی طرف ہے۔ اگر

کورونا کی وبا کا خاتمہ رواں سال ممکن نظر نہیں آتا، عالمی ادارہ صحت

 جنیوا//دنیا کے مختلف ممالک میں نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شرح میں لاک ڈاؤنز اور ویکسی نیشن کے نتیجے میں کمی آنے کے باوجود رواں سال اس کا خاتمہ ممکن نظر نہیں آتا۔یہ بات عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی سروسز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیک ریان نے کہی۔ایک پریس بریفننگ کے دوران ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ یہ سوچنا قبل از وقت اور غیرحقیقی ہوگا کہ 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ زیادہ خطرے سے دوچار افراد بشمول طبی عملے کی ویکسی نیشن سے صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا، مگر یہ کہنا کہ وائرس کو کنٹرول کیا جاچکا ہے، قبل از وقت ہوگا۔انہونے کہاکہ میرے خیال میں یہ سوچ غیرحقیقی ہوگی کہ اس سال کے آخر تک ہم وائرس کا خاتمہ کردیں گے۔مائیک ریان نے کہا کہ اگر اگر ویکسینز کے اثرات سے نہ صرف اموات اور ہسپتال میں داخلے کی شرح

چین کا جہاز ڈوب گیا ، 7 افراد بچائے گئے

ٹوکیو // (یواین آئی )  چین کا ایک جہاز جاپان کے ایشگاکی جزیزہ کے شمال میں ڈوب گیا۔ جہاز پر دس افراد سوار تھے جن میں سے سات کو بچالیا گیا ہے جبکہ تین لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔کیوڈو نیوز ایجنسی نے منگل کو بتایا کہ جاپانی کوسٹ گارڈ نے سات افراد کو سمندر میں دیکھا اور اس علاقے میں ایک گشتی کشتی بھیجی۔ کشتی کی مدد سے سات افراد کو بچایا گیا۔ یہ حادثہ اوکیناوا صوبے کے ایشگاکی ساحل سے 330 کلومیٹر شمال میں پیش آیا۔  

انتخابات میں طالبان کے حصہ لینے پر حکومت کو اعتراض نہیں: اتمار

کابل// (یو این آئی) افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار نے کہاکہ اگر ملک کے انتخابات میں طالبان حصہ لیتے ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہے اور اس سے اس گروپ کے تئیں لوگوں کے اعتماد کا امتحان ہوگا۔ اتمار نے کہاکہ ہم افغانستان کے شہری کے طورپر طالبانیوں کے ان انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے واقف ہیں اور وہ افغانستان کے لوگوں کے بارے میں سوچتے ہیں اور انہیں یہ اعتماد ہے کہ وہ افغانی شہریوں کے مفادات کے لئے لڑرہے ہیں تو آئندہ انتخابات میں انہیں حصہ لینے دیجئے۔ اس سے اس بات کا بھی پتہ لگ جائے گا کہ ان کی یہاں کیا صورتحال ہے۔ یہ انتخابات افغانستان کے لوگوں کے طالبان پر اعتماد کا امتحان بھی ہوگا۔