تازہ ترین

اسرائیل کی غزہ پر بمباری | 24فلسطینی جاں بحق،180زخمی

یروشلم //عید سے پہلے فلسطینیوں پراسرائیل نے قیامت ڈھادی، غزہ پر وحشیانہ بمباری کردی ،130 حملوں میں کئی رہائشی عمارتیں نشانہ بنیں،خوف سے سہمے لوگ جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے رہے، بچے خوف سے چلاتے رہے۔بمباری سے جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد24ہوگئی جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں جبکہ 180 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فیاض بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ راکٹ حملوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا کہنا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن پار کی ہے اور حالیہ تنازع کئی روز تک جاری رہ سکتاہے۔ انہوں نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیگا اور حملہ کرنے والوں

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ | شعلے دیکھ کر یہودیوں کا جشن

یروشلم //مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پیر کی رات مسجد اقصیٰ کے احاطے کے مغربی جانب درختوں میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسجد سے بلند ہوتے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث درخت کو آگ لگی۔اس دوران مغربی دیوار(دیوار گریہ) پر موجود اسرائیلی قوم پرستوں کی بڑی تعدا’د یروشلم ڈے فلیگ مارچ‘ کے موقع پر اسرائیلی پرچم اٹھائے موجود تھی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں لگی آگ کا دھواں دیکھ کر وہاں موجود اسرائیلی جشن منا رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نمازیوں پر مسلسل کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔  

ترکی میں اسرائیل مخالف مظاہرے

انقرہ //فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے پر ہزاروں ترک شہریوں نے انقرہ میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر بڑا مظاہرہ کیا ہے۔  اس احتجاج میں ترک شہریوں کے ساتھ شامی اور فلسطینی باشندے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اْٹھا رکھے تھے اور وہ اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔ اسی دوران ترک صدر رجب طیب ایردوگان نے خطے کی تشویشناک صورتحال پر اردن کے شاہ عبداللہ، کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح اور فلسطینی صدر محمود عباس کے علاوہ حماس کے رہنما اسماعیل حنیہ سے بھی فون پر بات چیت کی۔ ادھر ترکی کے وزیر خارجہ احمد چاؤش اْگلو نے مسلم امہ کی طرف سے کسی مشترکہ لائحہ عمل کے لیے پاکستان اور ایران سمت دیگر ملکوں سے مشاورت کی ہے۔  

او آئی سی کی شدید مذمت | عالمی برادری سے کارروائی کا مطالبہ

جدہ// او آئی سی نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کے حملے اور غزہ پر فضائی بمباری کے نتیجے میں فلسطینیوں کی ہلاکت پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقیات کے خلاف اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ جرہ میں کئی دہائیوں سے مقیم باشندوں کی جبری بے دخلی کا خطرہ ہے لہذا عالمی برادری فلسطینی عوام کیتحفظ کیلئیفوری کارروائی کرے۔او آئی سی اجلاس میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مشترکہ بیان جاری کرنے کی پاکستانی تجویز سمیت ترکی اورسعودی عرب کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے۔  

کورونا سے اب تک دنیا میں 15.89 کروڑ سے زائد افراد متاثر،33.04 لاکھ ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ کے درمیان اس انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 15.89 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے اور تقریبا 33.04 لاکھ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.98 کروڑ 57 ہزار 220 ہوگئی ہے جبکہ 33 لاکھ 03 ہزار 877 سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس تھوڑا سا کم ہوا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 3.27 کروڑ 44 ہزار 100 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5.82 لاکھ سے زیادہ مریض اب تک فوت ہوچکے ہیں۔  

دنیا میں کورونا سے 32.93 لاکھ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // پوری دنیا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے وبا کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 32.93 لاکھ سے زیادہ افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15.83 کروڑ 37 ہزار 422 ہوگئی ہے ، جبکہ 32 لاکھ 93 ہزار 153 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 07 ہزار 797 ہوگئی ہے ، جبکہ اس وبا سے تقریبا 5. 5.82 لاکھ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 366161

افغانستان میں بم دھماکہ، 11 افراد ہلاک،25زخمی

کابل// افغانستان کے جنوبی صوبہ زابل میں صوبائی شاہراہ پر ایک مسافر بس میں بم دھماکے میں 11 شہری ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکومت نے پیر کے روز بتایا کہ یہ حادثہ اتوار دیر رات پیش آیا۔ حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ، یہ واقعہ دیر شب ضلع شہر شفا میں پیش آیا۔  

موغادیشو میں دھماکہ، چھ افراد ہلاک ، دیگر چھ زخمی

موغادیشو // صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے ضلع وبیری کے پولیس اسٹیشن میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں دو سینئر پولیس افسران سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ اس کی تصدیق پولیس اور طبی ذرائع نے کی ہے۔ صومالی پولیس کے ترجمان صادق عدن علی نے بتایا کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں وبیری ضلع پولیس کمانڈر احمد بشانے ، اور والیو ایڈی پولیس ڈویڑن کے نائب کمانڈر عبدی باسط بھی شامل ہیں۔ علی نے بتایا ”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خودکش بم حملے میں دو سینئر پولیس افسران ، تین فوجیوں اور ایک پڑوسی سمیت چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوئے ہیں “۔ امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبد الرحمن حاجی عدن نے ڑنہوا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کی ٹیم نے چار لاشیں دیکھی ہیں اور تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس ک

بیت المقدس میں دوبارہ کشیدگی | جھڑپوں میں مزید 80 افراد زخمی

یروشلم //اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں لیلتہ القدر پر خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے سینکڑوں فلسطینیوں کو مسلسل دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے پتھراؤ کیا اور اسرائیلی فورسز کی جانب سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں گراتے ہوئے آگئے بڑھے۔جس کے نتیجے میں پیدل اور گھوڑوں پر سوار اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا اور انہیں پسپا کرنے کے لیے اسٹن دستی بم اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق اس واقعے میں 80 افراد زخمی ہوئے جن میں کم سن اور ایک سال کی عمر کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ 14 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔غزہ پر حکمرانی کرنے والے حماس کے ایک رہنما موسا ابو مرزوق نے ٹوئٹر پر کہا کہ 'ہم الاقصیٰ کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو صیہونیوں کے تکبر کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم فلسطین میں اپنے بھائیوں کی

کورونا کا قہر جاری | دنیا میںاموات کی تعداد32 لاکھ96 ہزار سے متجاوز

لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء  سے 11 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 96 ہزار 841 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 33 ہزار 697 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 520 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 530 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 95 ہزار 588 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 54 ہزار 581 ہو چکی ہے۔بھارت میں  2 لاکھ 42 ہزار 398 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 22 ل

چین کابے قابو راکٹ بحرہند میں گرکرتباہ

لندن //چین کے قابو سے باہر ہوجانے والے بڑے خلائی راکٹ کا ملبہ بحرہند میں گرگیا۔ لانگ مارچ 5 بی کے ٹکڑے چین کے مقامی وقت کے مطابق اتوار کو صبح 10 بج کر 24 منٹ کو زمین کے ماحول میں داخل ہوئے اور 72.47 ڈگری مشرقی طول بلد اور 2.65 عرض بلد میں سمندر میں گرگئے۔خیال رہے کہ یہ راکٹ چین کے نئے اسپیس اسٹیشن کے لیے پہلے حصے کو خلا میں بھیجنے کے لیے 29 اپریل کو روانہ کیا گیا تھا اور مشن کی کامیابی کے بعد اسے خلا میں بے قابو چھوڑ دیا گیا۔چینی وزارت خارجہ نے 7 مئی کو کہا تھا کہ راکٹ کے ملبے سے کسی قسم کے نققصان کا امکان نہیں کیونکہ زمین میں داخلے کے دوران اس کا بیشتر حصہ جل کر راکھ ہوجائے گا۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہر جوناتھن میکڈول کے مطابق لانگ مارچ 5 بی کے واقعے سے اس طرح کے راکٹوں کو آزاد چھوڑ دینے کے واقعات عام ہوسکتے ہیں۔  

کابل: دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 55ہوگئی

کابل //افغانستان کے دارالحکومت کابل کے اسکول کے باہر کار بم دھماکے اور مارٹر حملے میں کم از کم 55 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حملے میں اب تک 55 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ سید الشہدا اسکول سے لائی جانے والی زیادہ تر لاشیں طلبہ کی ہیں۔ٹی وی چینل طلوع نیوز کی فوٹیج اسکول کے باہر دردناک مناظر کی منظر کشی کر رہی ہے جہاں سڑک پر خون میں لت پت کتابیں اور اسکول بیگ پڑے ہیں اور مقامی افراد اپنے تئیں مدد کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہے تھے۔سید الشہداء  اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبا چھٹی کے بعد باہر نکل رہے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد  دیگرے تین راکٹس اسکول کی عمارت سے ٹکرا

طالبان کاعید پر تین دن کی جنگ بندی کا اعلان

کابل// افغانستان میں طالبان نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کے موقع پرتین دن تک جنگ تک بندی کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے قریبی ذرائع نے یہ معلومات دی۔ ذرائع کے مطابق طالبان اپنے جنگجوو¿ں کو عید الفطر پر تین دن تک لڑائی نہ کرنے کے لئے کہے گا۔  

عمران خان سعودی عرب دورے کے لئے روانہ | پاکستانی فوجی سربراہ کی سعودی ولی عہد سےملاقات | حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد // پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے لئے روانہ ہوئے ۔ اس دوران پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے ۔ یہ یقین دہانی انہوں نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کرائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔بیان کے مطابق دورانِ ملاقات افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت، دو طرفہ دفاع، سیکیورٹی، علاقائی امن اور رابطوں کے لیے تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال گیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائ

طالبان کا افغانستان کے دوسرے بڑے ڈیم پر قبضہ

 کابل //افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان نے کئی مہینوں کی شدید لڑائی کے بعد ملک کے دوسرے بڑے ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔ قندھار کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ داہلہ ڈیم جو کاشت کاروں کو نہروں کے نیٹ ورک کے ذریعے آبپاشی اور صوبائی دارالحکومت کو پینے کا پانی فراہم کرتا ہے، اب طالبان کے قبضے میں ہے۔اس حوالے سے افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ارغنداب میں داہلہ ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔‘ملحقہ ضلع کے گورنر حاجی گلبدین نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ڈیم اب طالبان کے قبضے میں ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری سکیورٹی فورسز نے کمک کا مطالبہ کیا تھا لیکن وہ اس کو حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔‘افغان طالبان کا اس ڈیم پر قبضہ ہلمند صوبے سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں ہوا ہے۔قندھار کے واٹر ڈیپارٹمنٹ کے چیف تورے لئی محبوبی

عالمی وبا کا پھیلائو جاری | دنیا میں متاثرین کی تعداد ساڑھے15کروڑ سے متجاوز

لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء  سے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 ہزار 840 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 6 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 192 ہو چکی ہے۔بھارت 2 لاکھ 34 ہزار 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 59

ملائیشیا: سابق وزیر اعظم پر جرمانہ

لندن //ون ایم ڈی بی کے اسکینڈل میں سزا کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو ایک بار جرمانے کا سامنا کرنا پڑگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں ریسٹورنٹ میں رجسٹریشن نہ کروانے اور درجہ حرارت کی جانچ نہ کروانے پر 3000 رنگٹ (730 ڈلر) جرمانہ عائد کردیا گیا۔ملائیشین حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔  

دنیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 15.60 کروڑسے متجاوز

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاو¿ کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.60 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.56 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15.60 کروڑ 88 ہزار 575 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 56 ہزار 675 افراد کی موت ہوئی ہے۔ عالمی طاقت کے سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.26 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 5.80 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔  

غیرملکی عازمین کو اس سال بھی حج کی اجازت نہ ملنے کا امکان

جدہ //سعودی عرب کا دوسرے سال بھی غیرملکی عازمین حج پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔عالمی وبا کے خلا ف ویکسینیشن عمل شروع ہونے کے باوجود سعودی عرب انسانی جانوں کے تحفظ اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں  اور بے احتیاطی یا پھیلاؤ کے سبب بننے والے تمام عوامل کے سدباب کے لیے سختی سے عمل پیرا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سال بھی غیرملکیوں کو حج کی اجات نہ دیے جانے کا امکان ہے، ابتدا میں بنایا گیا غیرملکی عازمین حج کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا اور اب پابندی لگائے جانے پر غو کیا جارہا ہے۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مشاورت ہو چکی عملدرآمد کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اب ویکسی نیشن کروانے والے مقامی افراد کو ہی اجازت دی جائے گی جب کہ 6 ماہ پہلے کورونا سے  صحت یاب ہونے والے  مقامی افراد کو بھی حج کی اجازت دی جائے گی۔مقامی زائر

دنیا میںکورونا سے ساڑھے32 لاکھ اموات

نیویارک //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار 756 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 57 ہزار 603 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 79 ہزار 684 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میںآسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 955 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 469 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکہ میں اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 148 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار 244 ہو چکی ہے۔ بھارت میں وائرس سے 2 لاکھ 30 ہزار 168 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 مریض سامنے آچکے ہیں۔برازیل میں4 لاکھ 14 ہزار 645 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 36 ہزار 464 ہو گئی۔فر