تازہ ترین

افغانستان: گاڑی کے انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، ایک ہی کنبہ کے 10 افرادجاں بحق

کابل// افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباو¿ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔  

بائیڈن کے ہاتھوں ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کا حکم منسوخ

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو رد کردیا۔ امریکی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ”یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا، اس کے برعکس ، یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا“۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے”اس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچا ہے “۔  

برصغیر میںیورپی یونین کے طرز پرتجاتی تعلقات کا فروغ ناگزیر

  کولمبو // سری لنکا کے دورے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے تجارتی تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے، یورپی یونین کی طرز پر ہمیں خطے میں تجارتی تعلقات استوار کرنا ہوں گے، مسائل کا حل جنگ کی بجائے مذاکرات میں ہے۔انہوں نے کولمبو میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سیاست کا محرک صرف غربت کا خاتمہ تھا جس کے لیے میں نے تقریباً 25 سال جدو جہد کی اور میں نے سیاست میں حصہ اس لیے لیا کیوں کہ میں سمجھتا تھا کہ غربت کے خاتمے کا بہترین طریقہ ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے۔  

کینیڈا کی پارلیمان میںچین کے مسلمانوں کے حق میں قرارداد منظور

 واشنگٹن //کینیڈا کی پارلیمان نے چین میں ایغور مسلمانوں سے بدسلوکی اور نسل کشی کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی۔ کینیڈا میں حزب اختلاف کی قدامت پسند پارٹی نے پارلیمان میں یہ قرار داد پیش کی،جس حق میں 266 ووٹ آئے اور کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی، تاہم وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے وزرا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے ابتدائی مسودے میں عالمی اولمپک کمیٹی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر چین ایغورمسلمانوں سے بدسلوکی روکنے کی ضمانت نہیں دے تو 2022ء کے اولمپک مقابلے بیجنگ سے کہیں اور منتقل کردیے جائیں۔ بعدازاں وزیراعظم کی درخواست پر یہ شق حذف کردی گئی۔ اپوزیشن رہنما ایرن او ٹول نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10لاکھ سے زیادہ ایغور اور ترک نژاد مسلمان بیگار کیمپوں میں محصور ہیں۔ اس ضمن میں عینی شاہدین کے بیانات سن کر ہمارے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ کینیڈاآزاد تجارت

ایکواڈور کی جیلوں میں تصادم، 75قیدی ہلاک

لندن //جنوب امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں بند قیدیوں میں آپس میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 75 قیدی ہلاک ہوگئے۔قیدیوں میں تصادم کا واقعہ گویا کویل، کوینکا اور لیٹاکنگا شہر میں پیش آیا۔ جیلوں میں قید گینگز کے درمیان تنازع پر قیدی ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ تصادم میں درجنوں قیدی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ تصادم کے دوران قیدیوں نے چھریوں اور گن سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔ جیلوں پر کنٹرول کے لیے پولیس کی اضافی نفری بجھوا دی گئی۔ تصادم میں پولیس کے کچھ اہلکار بھی زخمی ہوئے لیکن ہلاکت کی اطلاع نہیں۔خیر ایجنسی کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے قیدیوں کے لواحقین کی بڑی تعداد جیلوں کے باہر موجود حکام سے اپیل کر رہی ہیں کہ انہیں لاشیں دی جائیں۔

سعودی عرب کی ترکی کیساتھ اختلافات ختم کرنے کی کوششیں

ریاض //امریکا کی جانب سے تعلقات میں سردمہری سامنے آنے پر سعودی عرب نے ترکی کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ 2018ء  میں ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشق جی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور اس کے بعد سعودی عرب میں ترک اشیاء  کے بائیکاٹ کی عوامی مہم بھی چلائی گئی تھی۔ خبررساں ادارو ں کے مطابق سعودی قیادت اختلافات میں کمی لانے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ واشنگٹن میں عرب گلف اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ کرسٹین دیوان کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی بظاہر ایران کی جانب جھکاو اور سعودی عرب سے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کی دکھائی دیتی ہے۔