پیرس مذاکرات کامیاب،روس اور یوکرائن جنگ بندی پر متفق

پیرس// روس اور یوکرائن کے وفود کے درمیان پیرس میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اور صدارتی محل میں دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی ختم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کرلیا۔ اس موقع پر وہاں جرمنی اور فرانس کے نمایندے بھی موجود تھے۔ کیف نے 4ممالک کے درمیان مذاکرات امن کی جانب بڑا قدم قرار دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے مزید لڑاکا طیارے جنگی مشقوں کے لیے بیلاروس روانہ کردیے،جن ایس یو 35فائٹر جیٹ سمیت ایس 400 ائر ڈیفنس سسٹم بھی شامل ہیں۔ بحر منجمد شمالی میں ہونے والی مشقوں میں روس کے 30جہاز ، 20 لڑاکا طیارے اور ایک ہزار سپاہی حصہ لے رہے ہیں۔ادھر: امریکی صدرجوبائیڈن نے خبردارکیا ہے کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرینی ہم منصب سے گفتگومیں خبردارکیا کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے صدرسے ٹ

کورونا کا نیاویریئنٹ ’نیوکوو‘ سے تشویش کی لہر

 لندن //کورونا وائرس کے ایک نئے ویریئنٹ ’نیوکوو‘ کو لے کر سائنسداں طبقہ متفکر ہے۔ چینی شہر وْہان کے سائنسدانوں نے ایک تنبیہ جاری کی ہے جس میں ’نیوکوو‘ نامی کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے سامنے آنے کی بات کہی گئی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ بہت زیادہ تیزی سے پھیلنے والا ہوگا اور اس سے متاثر ہونے والے 33 فیصد متاثرین کی موت واقع ہو سکتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کا یہ خطرناک ویریئنٹ جنوبی افریقہ میں ملا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی شکل بہت تیزی کے ساتھ پھیلنے کی قوت رکھتی ہے اور اگر اس کا قہر پھیلا تو شرح اموات بھی بڑھے گی۔ حالانکہ ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ’نیوکوو‘ وائرس نیا نہیں ہے۔ سب سے پہلے سال 2012 اور 2015 میں مغربی ایشیا کے ممالک میں اس کے اثرات کا پتہ چلا تھا۔ یہ س

موزمبیق اور ملاوی میں سیلاب

ماپوتولیلونگوے // افریقی ملک موزمبیق اور ملاوی میں بارش اور سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام اور امدادی ادارے سیلاب کے اثرات کا اندازہ لگارہے ہیں،جو جنوبی افریقا تک پھیلے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے دوران 895 کو نکال لیا گیا ،جب کہ 54 زخمیوں کا اسپتال منتقل کیا گیا۔ موزمبیق میں 20ہزار سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے،جب کہ 600 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔امدادی کارروائیوں کے لیے ڈرون اور کشتیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ادھرافریقی ملک یوگنڈا میں ایک ہاتھی نے حملہ کر کے سعودی سیاح کو کچل دیا۔ سعودی سیاح ایمن سید شاہانی اپنے 3دوستوں کے ساتھ وین میں سوار تھا۔ راستے میں ایک مقام پر چند منٹ آرام کے لیے گاڑی کو روکا گیا تو وہ اور تینوں دوست نیچے اتر گئے۔ وہاں ہاتھی کا بچہ نظر آیا تو انہوں نے تصویر لینے کی کوشش کی،تاہم قریب موجود بڑے ہاتھی نے انہ

’پب جی‘ کھیلنے کا عادی بیٹا

اسلام آباد // پاکستان میںلاہور کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ دنوں کاہنہ کے علاقے میں ایک خاتون اور ان کے تین بچوں کا قاتل خاتون کا 18 سالہ بیٹا ہی نکلا ہے جو ’پب جی‘ گیم کھیلنے کا عادی تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے 18 سالہ بیٹے نے گھر میں موجود پستول سے اپنی والدہ، چھوٹے بھائی اور دو بہنوں کو قتل کیا اور ’ٹاسک مکمل کرنے کے بعد‘ گھر کی زیریں منزل پر آ کر سو گیا۔یاد رہے کہ لاہور میں خاتون اور ان کے تین بچوں کے قتل کا واقعہ 19 جنوری کو پیش آیا تھا۔پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق ’دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ ’پب جی‘ گیم میں بار بار شکست کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھا اور اس نے یہ سوچ کر اپنے بھائی، بہنوں اور والدہ پر گولیاں چلائیں کہ گیم کی طرح یہ سب لوگ دوبارہ زندہ ہو جائیں گے۔‘پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تدفین ک

تازہ ترین