تازہ ترین

امریکی فوجیوں کا انخلا، روس کو افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ

ماسکو// روسی وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو کا کہنا ہے کہ امریکا کے انخلاء کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی ہو گی جبکہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں صورتحال پر توجہ دیں۔ یہ بات روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی سے متعلق ماسکو میں ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے، ان  کا مزید کہنا تھاکہ اسلام آباد اور تہران کے بغیر افغان گروہوں کو متحد رکھنا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس صورتِ حال پر توجہ دیں  جبکہ اس حوالے سے  شنگھائی تعاون تنظیم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیئے۔وزیرِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ مشترکہ سلامتی معاہدہ تنظیم ضروری سیکیورٹی اقدامات کرے گی  اور سی ایس ٹی او کے رکن ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے گا۔یاد رہے امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج

حج درخواستوں کی وصولی بند

جدہ //سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی وصولی بند کردی ہے جبکہ خوش قسمت عازمین کے ناموں کا اعلان آج یعنی جمعہ کو ہوگا۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب حج درخواستوں کی وصولی کا پورٹل بند کردیا گیا تھا۔وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’پورٹل کے ذریعہ 5 لاکھ 58 ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں‘۔وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’ناموں کا اعلان قرعہ اندازی کے ذریعہ نہیں بلکہ اہلیت  کی بنیاد پر ہوگا‘۔

ایتھوپیاپر فضائی بمباری، 80افراد ہلاک

تیگرائے//یواین آئی//شورش زدہ ایتھوپیا میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران ایک مصروف بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ۔ ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری بھی کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے ۔مقامی اسپتال کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 30 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر درجن سے زائد ایمبولینسیں ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال لانے کے لئے انتظامیہ جنگجو گروپ سے مذاکرات میں مصروف ہے ۔اقوام متحدہ کے حکام نے بتایا کہ دو گروہ کے درمیان جنگ جاری ہے اور حملے کی جگہ

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 38.90 لاکھ افراد کی موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے اب تک 38.90 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 17.95 کروڑ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 95 لاکھ 37 ہزار 489 افراد اس سے متاثر ہیں جبکہ 38 لاکھ 90 ہزار 422 افراد کی اب تک موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.02 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثروں کے معاملے میں ہندوستان پوری دنیا میں دوسرے اور اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا کے 54،069 نئے معاملوں کی

ایتھوپیا کے بازار پر فضائی بمباری، 80 افراد ہلاک، 43 زخمی، درجنوں کی حالت تشویشناک

تیگرائے/ جنیوا//شورش زدہ ایتھوپیا میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران ایک مصروف بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ ایک عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری بھی کی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا بمباری کس نے کی۔  

لاہورمیں حافظ سعید کے گھر کے سامنے دھماکہ

 لاہورہ // پاکستان میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میںجماعت الدعو ((جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید کے گھرنزدیک  ہونے والے دھماکے کے میں 3افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں ہونے والا بارودی مواد کا دھماکا ایک گھرکے باہرکھڑی گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں کئی مکانات کو نقصان  پہنچا اور کئی راہ گیر بھی زخمی ہوئے، دھماکے سے زمین میں 4 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا اور پانی کے پائپ پھٹ گئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار، ایک خاتون اور دو بچے بھی شامل ہیں اور جلنے کے باعث تمام زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا ہے کہ دھماکا ملک دشمن عناصرکی کارروائی ہے۔  

روس میں گرمی کا120سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 ماسکو//یو این آئی// گرمی نے روس کی راجدھانی میں اپنے بیس سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور درجہ حرارت 34.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں درجہ حرارت34.7ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، اس سے قبل روسی دارالحکومت میں جون1901میں31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔  

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 17.91 کروڑ سے متجاوز، 38.80 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.91 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38.80 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 91 لاکھ پانچ ہزار 648 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 80 ہزار 875 افراد اس سے متاثر ہوکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ امریکہ جو دنیا میں ایک سپر پاور سمجھا جاتا ہے ، میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3.35 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.02 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کرونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والے افراد کے لحاظ سے تیسرے ن

امریکہ کا افغانستان سے فوجی انخلا کی رفتار کم کرنے کا عندیہ

 واشنگٹن// امریکا نے افغانستان سے افواج کے انخلا کی رفتار کم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔ترجمان پینٹاگون جان کربی نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے حملے جاری ہیں، تشدد اب بھی زیادہ ہے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان سے متعلق ہر فیصلہ مناسب وقت پر ہوگا،افغانستان میں صورتحال بدل رہی ہے۔جان کربی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی ستمبر تک مکمل فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن فعال ہے تاہم افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کی رفتار کم کی جاسکتی ہے۔دریں اثناء کابل میںکرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مکمل انتظامات ترکی کے حوالے کرنے سے متعلق امریکی وفد جمعرات کو ترکی پہنچے گا۔ترکی کی وزارت د

نو منتخب ایرانی صدر سعودی عرب سے بہتر تعلقات کے خواہاں

تہران//ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے ملکی خارجہ پالیسی کی نئی سمت کا تعین کردیا۔ ذرائع ابلاغ سے پہلی گفتگو میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ وہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران خطے میں نئے دوست بنائے گا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا دباوکے ذریعے ایران کو جھکانے میں ناکام ہوگیا ہے۔ امریکا نے گزشتہ معاہدے کی پاسداری نہیں کی، اس لیے کوئی نیا معاہدہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نومنتخب صدر نے واضح کیا کہ امریکا کو 2015ء کے جوہری معاہدے پر واپس آنا ہو گا اور جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کرنا ہوگا، جب کہ یورپ کو امریکی دباو سے متاثر نہیں ہونا چاہیے اور اسے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں ادا کرنی ہوں گی۔ ایرانی قوم بھی آپ سے یہی چاہتی ہے۔ انہوں نے

فلپائنی صدر کاویکسین سے انکار پر لوگوں کو جیل بھیجنے کا انتباہ

منیلا//فلپائن کے صدر روڈریگو دوتر نے کورونا وائرس کی روک تھام کرنے والی ویکسینز سے انکار کرنے والے افراد کو جیل بھیجنے کا انتباہ دیا ہے۔فلپائن میں اس وقت کورونا وائرس کا بحران بدترین ہوچکا ہے جہاں 13 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 23 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔فلپائنی صدر نے 21 جون کو ٹی وی میں خطاب کرتے ہوئے کہا 'آپ انتخاب کریں ویکسین یا جیل'۔یہ بات انہوں نے اس وقت کی جب فلپائنی دارالحکومت منیلا میں متعدد مراکز میں ویکسینیشن کی شرح بہت کم تھی۔اس سے قبل فلپائن کے محکمہ صحت نے کہا تھا کہ اگرچہ لوگوں پر کووڈ ویکسین کے استعمال کے لیے زور دیا جائے گا مگر یہ رضاکارانہ عمل ہوگا۔فلپائنی صدر نے خطاب میں کہا 'مجھے غلط مت سمجھیں، اس وقت ہمارے ملک کو بحران کا سامنا ہے، میں فلپائنی عوام کی جانب سے حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر تنگ ہوں'۔11 کروڑ آبادی والے اس ملک میں اب تک صرف 21 لاکھ

طالبان کا مزید 3 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ

کابل //افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے مضافات میںطالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جبکہ طالبان نے تین اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ملک کے 421 اضلاع میں سے 50 سے زیادہ پر قبضہ کیا ہے۔طالبان کے کئی دعوؤں سے حکومت اتفاق نہیں کرتی اور آزادانہ ذرائع سے اس کی توثیق مشکل ہے۔قندوز کی صوبائی کونسل کے رکن امرالدین ولی نے بتایا کہ ’طالبان کے جنگجو شہر کے دروازوں پر ہیں اور وہ افغان فورسز کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’طالبان جنگجوؤں نے ہائی وے پر پوزیشنزسنبھال رکھی ہیں جو قندوز کو قریبی صوبوں سے جوڑتی ہے۔‘قندوز پولیس کے ترجمان انعام الدین رحمانی نے افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ فورسز نے 24 گھنٹوں میں تقریباً 50  طالبان کو ہلاک کیا ہے۔طالبان افغانستان کے تقریباً ہر صوبے میں م

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین تصادم میں 20 فلسطینی زخمی: ہلال احمر

غزہ// یروشلم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلال احمر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔  

امریکہ کے شہر کولوراڈو میں فائرنگ کا واقعہ ، تین افراد ہلاک

واشنگٹن // امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر اروڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں بندوق بردار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔ اروڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ٹوئیٹ کیا کہ پیر کو اروڈا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی میڈیا نے ارواڈا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف ایڈ بریڈی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اروڈا لائبریری کے قریب ایک چوراہے پر فائرنگ سے ایک پولیس افسر کی موت ہوگئی اور کنبہ کو مطلع کرنے کے بعد اس کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار کو پولیس نے گولی مار دی اور ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور شخص کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔  

دنیا میں کورونامعاملوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ سے متجاوز

جنیوا// دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 17 کروڑ 93 لاکھ 19 ہزار 16 ہوگئی، اموات 38 لاکھ83 ہزار 377 تک جاپہنچی ہیں جبکہ اس سے متاثر 16 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 437 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔عالمی ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے مطابق  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 15 لاکھ 58 ہزار 159 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 82 ہزار 581 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 38 لاکھ 77 ہزار 437 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 24 گھنٹوں میں 53 ہزار نئے کیس اور1ہزار 422 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبائسے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 724 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 55 ہزار 496 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 49 ہزار 122 تک جا پہنچی ہیں جبکہ

چین میں ایک ارب سے زائد افراد کی ٹیکہ کاری

بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی کورونا وائرس ویکسینیشن مہم کے دوران اپنی ایک ارب آبادی کو ویکسین لگادی۔چین کی جانب سے یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے جب عالمی سطح پر ویکسین لگانے والے افراد کی تعداد ڈھائی ارب سے زائد ہوچکی ہے۔وائرس کے خلاف کامیاب لڑائی میں چین کی ویکسینیشن کی مہم ابتدائی طور پر سست روی کا شکار رہی تھی تاہم اس کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔کرونا وائرس سے عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد اب 38 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور بہت سارے ممالک اب بھی وبا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایران کا ایٹمی پاور پلانٹ ہنگامی طور پر بند

تہران //ایران کے واحد جوہری بجلی گھر کو اچانک عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ بْوشہر پلانٹ کو سنیچر کو بند کیا گیا اور یہ اگلے تین چار دن بند رہے گا۔ایران میں بجلی کی فراہمی کی ذمہ دار سرکاری کمپنی کے ایک اہلکار غلام علی رخشانی مہر نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ پاور پلانٹ کی بندش سنیچر کو ہوئی۔ تاہم انہوں نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔یہ پہلا موقع پے کہ ایرن نے سرکاری طور پر جوہری بجلی گھر کی ایمرجنسی میں بندش کے حوالے سے بتایا ہے۔ایران کا یہ ایٹمی بجلی گھر ملک کے جنوب میں ساحلی شہر بوشہر میں واقع ہے۔ یہ ایٹمی بجلی گھر سنہ 2011 میں روس کے تعاون سے شروع کیا گیا تھا۔ایران اس بجلی گھر کے ری ایکٹر میں استعمال کیے گئے فیول کے راڈز کو واپس روس بھیجنے کا پابند ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ایٹمی بجلی گھر کو کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کی

مسئلہ کشمیر کے حل ہونے کے بعدجوہری ہتھیاروں کی ضرورت نہیں: عمران خان

اسلام آباد//یواین آئی// پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک بار مسئلہ کشمیر حل ہوجانے کے بعد جوہری ڈیٹیرینٹ (نیوکلیائی ہتھیاروں)کی ضرورت نہیں ہوگی۔ عمران خان نے ایچ بی او کے صحافی جوناتھن سوان کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اگر مسئلہ کشمیر حل ہوجاتا ہے تو دونوں پڑوسی مہذب لوگوں کی طرح زندگی گزاریں گے اور پھر ہمیں جوہری ڈیٹیرینٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔تاہم انہوں نے انٹلیجنس اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ان کے ملک کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا ذخیرہ ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں یہ اطلاعات کہاں سے ملی ہیں اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار صرف ایک محرک کی طرح ہیں جو صرف ہماری سلامتی کے لئے ہیں۔ جہاں تک میں جانتا ہوں یہ کوئی بری چیز نہیں ہے ، خاص طور پر جب آپ جانتے ہو کہ آپ کا پڑوسی کون ہے اور کوئی بھی ملک جس کا ہمسایہ جس کا سائز سات گنا بڑ

دنیا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں تین لاکھ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور گزشتہ ایک دن میں تین لاکھ چار ہزار 416 افراد اس میں مبتلاہوئے ہیں ، جس سے مجموعی طور پر 17.84 کروڑ سے زیادہ اس سے متاثرہ ہوچکے ہیں اور 38.64 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) ، امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 84 لاکھ 32 ہزار 437 ہوگئی ، جبکہ 38 لاکھ 64 ہزار 694 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  

افغانستان :کشیدگی میں اضافہ، آرمی چیف اور2 وزرا تبدیل

کابل //افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر آرمی چیف، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو تبدیل کردیا۔صدارتی محل کی جانب سے ان تبدیلیوں کا اعلان حالیہ ہفتوں میں ملک کے 34 میں سے 28 صوبوں میں طالبان کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کی لڑائی کے دوران زیر قبضہ علاقوں سے محرومی کے بعد کیا گیا ہے۔افغان وزیر دفاع اسد اللہ خالد کو ہٹا کر ان کی جگہ بسم اللہ خان محمدی کو عبوری وزیر مقرر کیا گیا ہے، جو طویل علالت کے بعد حال میں وطن واپس لوٹے ہیں۔اس کے علاوہ اشرف غنی نے حیات اللہ حیات کی جگہ عبدالستار مرزا کوال کو وزیرداخلہ مقرر کر دیا ہے۔نئے وزیر دفاع بسم اللہ خان محمدی سوویت یونین کے خلاف جنگ میں احمد شاہ مسعود کے سینئر کمانڈر تھے، وہ فوج سے متعلق وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور وزیر دفاع کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں، اس کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی کی حکومت میں آرمی چیف آف اسٹاف بھی رہ چکے ہیں