بائیڈن کی پالیسیوں پر ٹرمپ کی تنقید

   واشنگٹن// (اسپوتنک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ٹرمپ نے صدر کا عہدے چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑے عوامی جلسے میں شامل ہوتے ہوئے کہا ’’ جدید تاریخ کے کسی بھی صدر کے پہلے مہینے کی مدت ِ کارکے مقابلے میں جو  بائیڈن  سب سے تباہ کن ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے بالخصوص امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ دھوکا قرار دیا۔اس دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سیاسی پارٹی کے آغاز کے منصوبوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا ان کا کوئی نئی سیاسی پارٹی شروع کرنے کا کوئی منصوب

دنیا کی 10 فیصد سے بھی کم آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز : ڈبلیو ایچ او

جنیوا // ( یواین آئی ) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سینئر سائنسدان سومیا سوامیناتھ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا اندازہ ہے کہ عالمی آبادی کے 10 فیصد سے بھی کم لوگوں میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز تیار ہو ئی ہے۔ سوامیناتھن نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں کہا ’’ دنیا بھر میں 10 فیصد سے بھی کم لوگوں  میں اس وائرس کے اینٹی باڈیز ہیں۔ یہاں تک کہ بہت کثرت آبادی والی  شہری  بستیوں میں 50 سے 60 فیصد آبادی کو وائرس  کے رابطے  میں آچکی ہے  اور ان میں اینٹی باڈیز تیار ہو گئی ہے  ، لیکن ہر جگہ ایسا  نہیں  ہے ‘‘۔   اس انٹرویو کو  ڈبلیو ایچ او کے آفیشل ٹویٹر پیج پر جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’ ہارڈ ایمیونٹی ‘ حاصل کرنے کا واحد طریقہ  ٹیکہ کاری  ہے۔ محترمہ سوامیناتھن نے کہا

جاپان کے چھ صوبوں سے پابندیاں ہٹ گئیں

ٹوکیو// حکومت جاپان نے کورونا وائرس وبا کے حالات میں بہتری کے درمیان  پہلے سے طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ پہلے ٹوکیو علاقے کے باہر چھ صوبوں میں کورونا وائرس سے متعلق ہنگامی صورت حال ہٹادی ہے۔کیودو نیوزایجنسی نے پیر کو بتایا اے چی، گیفو، اوساکا، کیوٹو، ہیوگو اور فوکواکا صوبہ میں ایمرجنسی ہٹادی گئی ہے ، حالانکہ ٹوکیو، چیبا، کاناگاوا اور سائتاما صوبے میں  پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق سات مارچ تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ایمرجنسی ہٹنے کے باوجود ان چھ صوبوں میں بار اور ریستوراں کو رات نو بجے تک بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جاپان کے 11 صوبوں  میں سات فروری تک ایمرجنسی لگائی گئی تھی حالانکہ اسے بعد میں دس صوبوں میں ایک مہینے کے لئے بڑھی دی گئی تھی۔ایمرجنسی حالات میں ریستوراں، فلم تھیٹر، تفریحی مقامات اور کچھ دوکانوں کو کم وقت کے لئے کھولنا، عوامی پروگراموں پر پابندی اور 70 فیصد ملازمین ک

بنگلہ دیش: جیل میں ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے

ڈھاکا // بنگلہ دیش کے معروف مصنف اور حکومت کے ناقد 53مشتاق احمد کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ پر تشدد ہو گیا ۔ اتوار کو مظاہرین کے خلاف پولیس کارروائی میں اپوزیشن کے کئی سیاسی رہنما سمیت سات افراد زخمی ہو گئے۔ اپوزیشن کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے مابین ڈھاکا میں تصادم کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرے غیر قانونی ہیں کیونکہ ان کے لیے باقاعدہ اجازت نہیں لی گئی۔  

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایران پہنچی

تہران // چین کی سینافارم کووڈ ویکسین کی پہلی کھیپ کو لے کر ایرانی جہاز اتوار کو یہاں پہنچ گیا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق250000  ویکسین  کے  ڈوز  کے ساتھ مہان  ائرلائنز  صبح  تہران میں اترا۔  ایران نے  اس ہفتہ کی  ابتدا میں  چینی  سرکاری کمپنی  کے ذریعہ بنائے  گئے  ویکسین  کے  درآمد کو  منظوری  دی  تھی۔فروری کے اوائل میں  ایران نے روسی ساختہ اسپوٹنک وی کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ۔ 19 کی ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔  

امریکہ سعودی عرب کیلئے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرے گا: بائیڈن

واشنگٹن//امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کالم نگار جمال خشوگی کے قتل پر امریکہ سعودی عرب کے لئے اپنی پالیسی میں نمایاں تبدیلی لائے گا۔ جو بائیڈن نے یہ بات ’یونی ویڑن‘ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ”میں نے کل سعودی عرب کے شاہ سے بات کی تھی ، شہزادہ سے نہیں۔ میں نے انھیں واضح کردیا کہ قوانین تبدیل ہو رہے ہیں ، اور ہم آج اور پیر کے روز اہم تبدیلیوں کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ اور حقیقت میں یہ یقینی بنائیں گے کہ اگر وہ ہم سے تعلقات بنانا چاہتے ہیں تو انہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملوں سے نمٹنا ہوگا“۔  

بالوں سے محرومی کووڈ 19 کی ایک طویل المعیاد علامت قرار

نئے کورونا وائرس کے باے میں اب تک ایک چیز کا علم ہوا ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کے بارے میں نئے انکشافات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔اب انکشاف ہوا ہے کہ کووڈ 19 سے بہت زیادہ بیمار رہنے والے افراد میں بالوں سے محرومی ایک عام طویل المعیاد اثر ہوسکتا ہے۔طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع تحقیق میں یہ عندیہ بھی دیا گیا کہ خواتین میں کووڈ کے اس طویل المعیاد اثر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔اس سے قبل مختلف تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا جاچکا ہے کہ کووڈ کے ہر 10 میں سے ایک مریض کو صحتیابی کے بعد کئی ماہ تک مختلف طبی مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ایسے افراد کے لیے لانگ کووڈ کی اصطلاح بھی استعمال کی جاتی ہے اور ان میں تھکاوٹ، سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی، متلی، ہیضہ اور پیٹ، جوڑوں اور مسلز کی تکلیف عام علامات ہوتی ہیں۔اس نئی تحقیق میں بھی لانگ کووڈ کی کچھ عام علامات جیسے تھکاوٹ اور جوڑوں میں تکلیف کی تصدیق کی گئی۔تحقیق

آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس دریافت

لندن: امریکی اور برطانوی سائنسدانوں نے ایک عالمی تحقیق کے بعد انسانی آنتوں میں 142,809 ’فیج وائرس‘ دریافت کیے ہیں جن میں سے کم از کم 50 فیصد اس سے پہلے ہمارے لیے بالکل نامعلوم تھے۔اس تحقیق کےلیے 6 براعظموں کے 28 ممالک سے انسانی آنتوں سے خردبینی اجسام کے 28,060 مجموعے (مائیکروبایومز) حاصل کرکے ان کا جینیاتی تجزیہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ’بیکٹیریوفیج‘ (bacteriophage) یا ’فیج‘ (phage) ایسے وائرس ہوتے ہیں جو ایک خلیے والے جانداروں، بالخصوص جراثیم (بیکٹیریا) پر حملہ کرتے ہیں اور ان کی جینیاتی مشینری پر قبضہ کرکے انہیں اپنی نقل در نقل تیار کرنے میں استعمال کرتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق، دنیا بھر میں فیج وائرسوں کی تعداد دس کھرب کھرب ارب (10 کی قوت نما 31) تک ہوسکتی ہے کیونکہ اب تک کم و بیش ہر جاندار کے ہر قسم کے خلیوں کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں فیج وائرسوں ک

افغانستان: گاڑی کے انجن میں پانی بھرنے سے دھماکہ، ایک ہی کنبہ کے 10 افرادجاں بحق

کابل// افغانستان کے صوبے اورزگان میں ایک منی وین کے انجن میں پانی بھر جانے سے اس میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10افراد جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق اورزگان کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ بدقسمت خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ان کی گاڑی دریائے ہلمند میں پھنس گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کا دباو¿ اس قدر شدید تھا کہ پانی گاڑی کے انجن میں داخل ہو گیا اور انجن زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔  

بائیڈن کے ہاتھوں ویزا پابندی سے متعلق ٹرمپ کا حکم منسوخ

واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے وبا کے دوران بعض ویزوں پر عائد پابندی کے حکم کو رد کردیا۔ امریکی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ”یہ فیصلہ امریکہ کے مفاد میں نہیں تھا، اس کے برعکس ، یہ امریکی عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا فیصلہ تھا“۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے”اس سے امریکی شہریوں اور جائز مقامی رہائشیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملنے اور امریکی کاروبار کو نقصان پہنچا ہے “۔  

برصغیر میںیورپی یونین کے طرز پرتجاتی تعلقات کا فروغ ناگزیر

  کولمبو // سری لنکا کے دورے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے تجارتی تعلقات کا فروغ ناگزیر ہے، یورپی یونین کی طرز پر ہمیں خطے میں تجارتی تعلقات استوار کرنا ہوں گے، مسائل کا حل جنگ کی بجائے مذاکرات میں ہے۔انہوں نے کولمبو میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری سیاست کا محرک صرف غربت کا خاتمہ تھا جس کے لیے میں نے تقریباً 25 سال جدو جہد کی اور میں نے سیاست میں حصہ اس لیے لیا کیوں کہ میں سمجھتا تھا کہ غربت کے خاتمے کا بہترین طریقہ ایک فلاحی ریاست کا قیام ہے۔  

کینیڈا کی پارلیمان میںچین کے مسلمانوں کے حق میں قرارداد منظور

 واشنگٹن //کینیڈا کی پارلیمان نے چین میں ایغور مسلمانوں سے بدسلوکی اور نسل کشی کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد منظور کرلی۔ کینیڈا میں حزب اختلاف کی قدامت پسند پارٹی نے پارلیمان میں یہ قرار داد پیش کی،جس حق میں 266 ووٹ آئے اور کسی بھی رکن نے مخالفت نہیں کی، تاہم وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے وزرا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے ابتدائی مسودے میں عالمی اولمپک کمیٹی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ اگر چین ایغورمسلمانوں سے بدسلوکی روکنے کی ضمانت نہیں دے تو 2022ء کے اولمپک مقابلے بیجنگ سے کہیں اور منتقل کردیے جائیں۔ بعدازاں وزیراعظم کی درخواست پر یہ شق حذف کردی گئی۔ اپوزیشن رہنما ایرن او ٹول نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10لاکھ سے زیادہ ایغور اور ترک نژاد مسلمان بیگار کیمپوں میں محصور ہیں۔ اس ضمن میں عینی شاہدین کے بیانات سن کر ہمارے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ کینیڈاآزاد تجارت

ایکواڈور کی جیلوں میں تصادم، 75قیدی ہلاک

لندن //جنوب امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں بند قیدیوں میں آپس میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 75 قیدی ہلاک ہوگئے۔قیدیوں میں تصادم کا واقعہ گویا کویل، کوینکا اور لیٹاکنگا شہر میں پیش آیا۔ جیلوں میں قید گینگز کے درمیان تنازع پر قیدی ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ تصادم میں درجنوں قیدی زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس سربراہ نے بتایا کہ تصادم کے دوران قیدیوں نے چھریوں اور گن سے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔ جیلوں پر کنٹرول کے لیے پولیس کی اضافی نفری بجھوا دی گئی۔ تصادم میں پولیس کے کچھ اہلکار بھی زخمی ہوئے لیکن ہلاکت کی اطلاع نہیں۔خیر ایجنسی کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے قیدیوں کے لواحقین کی بڑی تعداد جیلوں کے باہر موجود حکام سے اپیل کر رہی ہیں کہ انہیں لاشیں دی جائیں۔

سعودی عرب کی ترکی کیساتھ اختلافات ختم کرنے کی کوششیں

ریاض //امریکا کی جانب سے تعلقات میں سردمہری سامنے آنے پر سعودی عرب نے ترکی کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ 2018ء  میں ترکی میں سعودی صحافی جمال خاشق جی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی اور اس کے بعد سعودی عرب میں ترک اشیاء  کے بائیکاٹ کی عوامی مہم بھی چلائی گئی تھی۔ خبررساں ادارو ں کے مطابق سعودی قیادت اختلافات میں کمی لانے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ رابطے قائم کرنے کی کوشش میں ہے۔ واشنگٹن میں عرب گلف اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ سے وابستہ کرسٹین دیوان کا کہنا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کی پالیسی بظاہر ایران کی جانب جھکاو اور سعودی عرب سے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کی دکھائی دیتی ہے۔  

امیر ممالک کے لالچ سے غریب ممالک ویکسین کے منتظر:عالمی ادارہ صحت

جینیوا// عالمی ادارہ صحت نے دولت مند ممالک کو کوڈ ویکسین اضافی جمع کرنے پر نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا ہے بلکہ غریب ممالک کی ویکسین تک رسائی میں اسے رکاوٹ بھی قرار دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانوم  نے کہا کہ کچھ مالدار ممالک کے ویکسین مینوفیکچررز کے ساتھ براہ راست سودے کا مطلب یہ تھا کہ وہ غریب ممالک میں ویکسین کی تقسیم کم ہو۔اقوام متحدہ کی ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ یہ رقم امریکہ ، یوروپی یونین اور جرمنی کی تازہ شراکت کے بعد غریب ترین ممالک کو ویکسین کی خوراک تقسیم کرنے کیلئے لیکن اگر انہیں کچھ نہیں مل رہا تو یہ بیکار ہیا۔ٹیڈروز نے دولت مند ممالک پر زور دیا کہ وہ دواساز کمپنیوں کے ساتھ اپنے معاہدوں کی جانچ شروع کریں کہ آیا اس سے غریب ممالک کو نقصان تو نہیں پہنچ رہا جو اپنی پہلی خوراک کا انتظار کرتے ہوئے اس پر انحصار کررہے ہیں۔  

میانمار میں مظاہرین پر فائرنگ، 3 ہلاک

رنگون// میانمار میں اقتدار پر قابض ملٹری قیادت کی فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی دھمکی کے بعد سے 3 مظاہرین گولیوں کا شکار بن کر ہلاک ہوچکے ہیں۔یکم فروری کو ملک کے اقتدار پر قابض ہوکر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والی ملٹری قیادت نے فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں جاری مظاہروں کو ختم کرنے کی وارننگ دی تھی کہ بصورت دیگر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔ملٹری قیادت کے انتباہ کے باوجود ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون نے گزشتہ شب اسپتال میں دم توڑ دیا۔نوجوان مظاہرین کی ہلاکت پر فوجی بغاوت کے خلاف جاری مظاہروں میں مزید شدت آگئی اور رنگون سے شروع ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں پھیل گئے۔ادھر یورپی یونین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والی

مزید 2 جرنیلوں پر امریکی پابندی عائد

رنگون//میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری عوامی احتجاج مزید زور پکڑنے لگا۔ امریکا نے میانمار کے مزید 2 جرنیلوں پر پابندی عائد کردی۔ امریکا نے لیفٹیننٹ جنرل مو مینٹ تون اور جنرل مونگ مونگ کیوا پر دو شہریوں کو احتجاجی کے دوران ہلاک کرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ عوام کی رائے کو دبانے والے اور ان پر تشدد کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔  

غلاف کعبہ کی تیاری میں 200 کاری گرمصروف

مکہ مکرمہ// سعودی حکام نے کہا ہے کہ بیت اللہ کے لیے دنیا کے مہنگے ترین غلاف کی تیاری کے لیے باقاعدہ 8 شعبے قائم ہیں اور ان میں 200 پیشہ ور ماہر کاری گر عظیم خدمت انجام دے رہے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق غلاف کعبہ کی تیاری کا کام شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کے زیر انتظام ہے۔ اس کے لیے کپڑے کی تیاری سے تکمیل اور تبدیلی تک 8 مراحل میں کام کیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے ایک وسیع و عریض کارخانہ قائم ہے، جہاں کپڑے کا تجزیہ، رنگنا، لیبارٹری کے مرحلے سے گزارنا، خودکار طریقے سے سلائی، پرنٹنگ اور سونے کے دھاگے سے کڑھائی کی جاتی ہے۔ آخر میں مختلف حصوں کو جوڑا جاتا ہے، جس کے بعد غلاف تبدیل کیا جاتا ہے۔  

دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 24.66 لاکھ سے زیادہ اموات

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی // دنیا بھر میں اب تک 11.13 کروڑ سے زائد افراد کو رونا کی زد میں آچکے ہیں وہیں اس وبا سے 24.66 لاکھ سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر11 کروڑ13 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی ہےاور24لاکھ 66 ہزار 263 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ عالمی سپر پاور امریکہ میں کورونا سے اتھل پتھل جاری ہے اور یہاں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر دوکروڑ 81 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 4.97 لاکھ جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں متاثرین کا کل اعدادوشمار ایک کروڑ 10 لاکھ پانچ ہزار سے زیادہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ یہاں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بھی ایک کروڑ چھ لاکھ 99 ہزار 410 ہوگئی ہے اوراموات کا اعدادوشم

میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ، سات افراد ہلاک

میکسیکو سٹی// میکسیکو کی مغربی ریاست وراکروز میں فوجی طیارے کے گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع یونیورسل میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔  مقامی انتظامیہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ ایمیلیانو زپاٹا میونسپلٹی میں پیش آیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق میکسیکو ایئرفورس کا لیرجیٹ قسم کا ایک طیارہ اس حادثے میں گرکر تباہ ہوگیاہے۔  

تازہ ترین