تازہ ترین

دنیا میں ابھی تک 9.74 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر

واشنگٹن/ ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا کے مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کے وباء رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، جہاں اب تک 9.74 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں ، جبکہ 20 لاکھ 88 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم ، اس وائرس سے نجات پانے والوں کے لئے کئی ممالک میں کورونا ویکسینیشن عمل شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، نو کروڑ 74 لاکھ 76 ہزار 740 افراد اور 20 لاکھ 88 ہزار 799 افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2.46 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ 4.10 لاکھ سے زائد مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا انفیکشن سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور

بائیڈن نے روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام خفیہ محکمے کو سونپا

واشنگٹن//امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے خفیہ محکمے کو روس کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کا کام سونپا ہے۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جین ساک نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے کہا ”چونکہ ہم امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے روس کے ساتھ کام کرتے ہیں، اس لئے ہم اس کے لاپرواہ اور غیر مناسب کاموں کا پتہ لگانے کا بھی کام کرتے ہیں۔ صدر نے 2020 کے انتخابات میں روسی مداخلت اور اپوزیشن لیڈر الیکسی نوالنی کے خلاف کیمیکل اسلحہ کا استعمال جیسے کام خفیہ محکمہ کو سونپے ہیں“۔  

بائیڈن نے مسلم ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں

واشنگٹن//جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے حلف لینے کے ساتھ ہی ٹرمپ دور کا اختتام اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ اس نئے دور کا آغازصدر بائیڈن نے حلف لینے کے فورا بعد15 صدارتی حکم ناموں پر دستحظ کئے ہیں۔ ان میں متنازع سفری پابندیوں کا خاتمہ، پیرس ماحولیاتی معاہدے کی بحالی، عالمی طبی تنظیم میں واپسی اور تمام وفاقی املاک میں لازمی ماسک پہننے کے بل پر دستخط کیے گئے ہیں۔واضح رہے جو بائیڈن نے تبدیلی کا واضح پیغام دیتے ہوئے ان ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جن کاتعلق سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں سے تھا۔واضح رہے جو بائیڈن نے جو کیا ہے اس کا وہ پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے۔یاد رہے کہ ہر آنے والا امریکی صدر اسی طرح شروع کے دنوں میں بہت سارے حکم نامے جاری کرتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایسا ہی کیا تھا لیکن ان کے کئی حکم ناموں کو بعد میں عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔ ایسا لگتا ہ

چین میں کورونا کے 144اورروس میں 21887نئے معاملات کی تصدیق

بیجنگ// چین میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے144لوگوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔چین کے نشینل ہیلتھ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق ہیئی لونگ جیانگ صوبے مٰں سب سے زیادہ68نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پڑوسی صوبے جیلن میں33اور ہوبئی میں20معاملے درج کئے گئے ہیں۔ چین میں اب تک کورونا انفیکشن کے88701معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ4635لوگوں کی موت چکی ہے ۔اس دوران روس میں گذشتہ24گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووِڈ19’ کے21887نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر36.55لاکھ تک پہنچ گئی۔  

بغداد میں دو خود کش بم دھماکے28 افراد ہلاک،70سے زائد زخمی

بغداد کے وسط میں واقع کمرشل علاقے میں دو خود کش بم دھماکوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔عراقی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ خودکش جیکٹ پہنے ہوئے بمبار نے خود کو بغداد کے قلب میں واقع تیارن اسکوائر میں دھماکے سے اڑا لیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حملے میں اب تک 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت بھی نازک ہے۔سول ڈیفنس چیف میجر جنرل خادم سلمان نے بھی 28 افراد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اس حملے کے پیچھے داعش ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں کم از کم 73 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے اہم مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے اور مزید حملوں کے خطرے کے پیش نظر اہم راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی

امریکہ کی عالمی ادارہ صحت میں واپسی

واشنگٹن// امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔بدھ کے روز جو بائیڈن نے ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے سابقہ معاہدوں کو واپس لینے کا اعلان کیا ، جن کا فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ سال کے اوائل میں کیا تھا۔اس سے قبل جولائی میں جو بائیڈن نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گے تو وہ پہلے ہی دن ڈبلیو ایچ او میں شامل ہوں گے اور میں عالمی سطح پر قیادت بحال کروں گا۔میڈیا کے مطابق صدر نے رواں ہفتہ کے آخر میں امریکی وفد کی ڈبلیو ایچ او کی سالانہ میٹنگوں کی رہنمائی کے لئے ملک کے متعدی بیماریوں کے اعلیٰ ماہر انتھونی فوسی کو منتخب کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ اوران کی انتظامیہ نے ڈبلیو ایچ او سے لگاتار دوریاں بنائیں ۔ ماہرین اور ڈیموکریٹس کی طرف سے اس پر تنقید کی گئی تھی کہ ٹرمپ ان