مسجد الحرام میں آب زمزم کی تقسیم

 الریاض//سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر زائرین کو آب زمزم پیش کرنے کے لیے 740 کارکن تعینات کیے ہیں۔نمازیوں اور عمرہ زائرین کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے ساتھ آب زمزم کی بوتلیں تحفے کے طور پر پیش کی جارہی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں زمزم سبیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ انتظامیہ مسجد الحرام کے اندر اور صحنوں کی داخلہ گاہوں پر زائرین کو آب زمزم کی بوتلیں پیش کررہی ہے جبکہ نماز کے لیے مقرر مقامات پر بیگ بھی بھاری مقدار میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ الندوی نے بتایا کہ 140 کارکن مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں 600 سے زیادہ ورکرز کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ کام چوبیس گھنٹے انجام دیا جارہا ہے۔

کورونا راحت پیکیج پر کانگریس اور وائٹ ہاؤس 48 گھنٹے میں فیصلہ کرے : اسپیکر

 واشنگٹن// امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے وائٹ ہاؤس کے دفتر اور کانگریسی قانون سازوں (اراکین پارلیمنٹ) سے کہا ہے کہ اگر وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل کووڈ۔19 کے امدادی پیکیج پر کوئی قرارداد منظور کرنا چاہیں تو انہیں 48 گھنٹے کے اندر اس پرغور کرنا ہوگا۔پیلوسی نے اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے کہ آیا وہ صدارتی انتخابات سے قبل کووڈ کیلئے ایک اور امدادی پیکیج چاہتے ہیں یا نہیں۔"انہوں نے کہا ، "ہم ان سے پوچھ رہے ہیں کیونکہ ہمیں امدادی پیکیج کے سلسلے میں تیاری کرنی ہوگی اور پیکیج کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔"اسپیکر سے اس بارے میں پوچھے جانے پر کہ کیا امریکیوں کو 3 نومبر کے انتخابات سے قبل امریکیوں کو کورونا کی وبا سے نجات ملے گی یا نہیں ، انہوں نے کہا ، "

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی

لندن//برطانوی میڈیا کے مطابق شہریوں نے علی الاعلان کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی شروع کر دی، اس سلسلے میں مظاہرے بھی ہونے لگے ہیں، جن میں مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ ماسک نہیں لگائیں گے اور نہ ہی فاصلہ رکھیں گے۔ایسا ہی ایک مظاہرہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کیا گیا ہے جو کرونا کی روک تھام کے لیے نافذ ایس او پیز کے خلاف تھا، جس میں لندن کے عوام نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت کے سخت اقدامات کو مسترد کیا۔واضح رہے کہ کورونا پابندیوں کے خلاف لندن میں مظاہرے ایسے حالات میں ہوئے ہیں جب برطانوی عوام کی اکثریت کرونا کی روک تھام کے لیے حکومت کے طریقہ کار سے خوش نہیں۔  

افغان طالبان کا امریکی فوج پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

کابل//طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔اس بارے میں طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان میں کہا کہ صوبہ ہلمند میں بمباری کرکے امریکی فضائیہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا کو اشتعال انگیز کارروائیوں اور بمباری کے نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔طالبان نے حال ہی میں ہلمند میں حملے کرتے ہوئے پیش قدمی شروع کی ہے جسے روکنے کیلئے امریکا نے ان کی پوزیشنز کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔کابل میں امریکی فوجی ترجمان نے طالبان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں طالبان کے ساتھ معاہدے اور امریکا افغان مشترکہ اعلامیے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، یہ کارروائی افغان فوج کے دفاع کیلئے کی گئی جن پر طالبان نے حملہ کیا تھا، امن عمل کے لیے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنا ہوگا

نیوزی لینڈ: نئی کابینہ میں خواتین کی بھرپور شمولیت

آکلینڈ//نیوزی لینڈ میں حالیہ انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی پارلیمنٹ کئی اعتبار سے منفرد ہو گی۔ اراکینِ پارلیمنٹ کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہوگی جب کہ نئی کابینہ میں ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کو 10 فی صد نمائندگی حاصل ہو گی۔دوسری جانب حکومت کی سابق اتحادی جماعت گرین پارٹی بھی 10 فی صد نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے ان میں بھی اکثریت خواتین کی ہے۔لیبر پارٹی نے 120 پارلیمانی نسشتوں میں سے 64 پر کامیابی حاصل کی جن میں نصف سے زیادہ خواتین ہیں۔خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق نئی کابینہ میں نیوزی لینڈ میں مقیم مختلف طبقات کو رنگ و نسل کی بنیاد پر حکومت میں شامل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ہفتے کو ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔  

خوش خبری: فضائی سفر کے دوران کرونا پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر

 بیجنگ//تقریبا ایک سال سے پوری دنیا کرونا جیسی جان لیوا وبا کی زد میں جس نے اب تک ایک ملین سے زاید لوگوں سے زندگی چھین اور چار کروڑ کے قریب اس کے متاثرین ہیں۔چین سے پھیلنے والی اس وبا پرآج تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے مگر پوری دنیا اس وبا سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی طرف سے کیے گئے ایک نئے تحقیقی مطالعے میں کرونا کے حوالے سے ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ یہ خبر فضائی کمپنیوں اور فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے زیادہ خوش آئند ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی سفر کے دوران کرونا پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اگرچہ اسے عالمی سطح پرماہرین صحت کی طرف سے مصدقہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تاہم تحقیق سے پتا چلتا ہے فضائی سفر کے دوران ماسک پہننے والے مسافر کی سانس خارج کرنے کے دوران صرف 0.003 بیکٹریا ہوا میں داخل ہوسک

آرمینیا کیساتھ لڑائی، آذربائیجان کے 60 لوگوں کی موت

باکو//ارمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نارگورنو - کراباخ کی لڑائی کی شروعات سے لے کر اب تک 60 آذربائیجان شہریوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 270 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ملک کے استغاثہ جنرل دفتر نے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔ایک سرکاری ویب سائٹ پر شائع ایک متعلقہ انفوگرافک کے مطابق،’’ آذربائیجان میں اب تک 60 شہریوں کی موت ہوئی اور 270 لوگ زخمی ہوئے ہیں،1704 مکان تباہ ہوئے ہیں اور قریب 90 کامپیکس اور عامرتیں تباہ ہوچکی ہیں۔      سلامتی کونسل کی میٹنگ اقوام متحدہ//آرمینیا اورآذربائیجان کے مابین نگورنو قاراباخ خطے میں جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیلئے بند دروازوں کے درمیان پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔جمعہ کے روز یہ اطلاع اقوام متحدہ میں روسی مشن کے پریس سکریٹری فیڈراسٹریز زووسکی نے دی۔ فیڈراسٹریزز ووسکی نے کہا‘‘ پیر کی صبح

ٹرمپ نے امریکی معیشت غرق کردی

واشنگٹن//گزشتہ روز امریکی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں فیڈرل بجٹ کا خسارہ 3100 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ بھی ہے۔واضح رہے کہ امریکی معیشت کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ خسارے والی معیشت بھی قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت کا خسارہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکی معیشت مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.2 فیصد سکڑ چکی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس سال فروری میں تخمینہ لگایا تھا کہ فیڈرل بجٹ کا خسارہ 984 ارب ڈالر رہے گا لیکن اندازوں کے مقابلے میں یہ خسارہ تین گنا سے بھی زیادہ ہو کر 3.1 ٹریلین ڈالر (3100 ارب ڈالر) پر پہنچ گیا۔یہ 2008 کے عالمی معاشی بحران کے بعد 1.4 ٹریلین ڈالر خسارے کے دگنے سے بھی زیادہ ہے

آرمینیا۔ آذربائیجان تنازع کو لیکر سلامتی کونسل کی میٹنگ پیر کو

اقوام متحدہ//آرمینیا اورآذربائیجان کے مابین نگورنو قاراباخ خطے میں جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کے لئے بند دروازوں کے درمیان پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔  یہ اطلاع اقوام متحدہ میں روسی مشن کے پریس سکریٹری فیڈراسٹریززووسکی نے دی۔ فیڈراسٹریززووسکی نے کہا”پیر کی صبح بند دروازوں کے درمیان سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔“ اس اجلاس کا مطالبہ منسک گروپ ، یوروپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم نے کیا تھا۔  

دنیا میں کورونا وائرس سے 11.03 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے 11.03 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 3.92 کروڑ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس نے اب تک دنیا میں 3.92 کروڑ افراد کو متاثر کیا ہے اور 11.03 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس عالمی وبا کے شدید طورپرشکار امریک میں اب تک ، 2.18 لاکھ افراد فوت ہوچکے ہیں اور 80.48 لاکھ افراد انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں۔  

کورونا سے صحت یا ب افراد میں کون کون سے مسائل جم لے رہے ہیں ؟ نئی تحقیق میں بری خبر

 لندن//برطانیہ کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق "لانگ کووڈ" یعنی طویل مدتی کورونا وائرس لوگوں کو چار مختلف طریقوں سے متاثر کر سکتا ہے۔گزشتہ ماہ کنگز کالج لندن کے پروفیسر اسپیکٹر کے دیے گئے ڈیٹا میں پہلی بار’لانگ کووڈ‘ اصطلاح کا لفظ استعمال کیا گیا جس سے مراد ایسے افراد ہیں جن میں کورونا وائرس کی علامات دو ہفتے بعد بھی برقرار رہتی ہیں۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصے تک اس وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں پر ایک بڑا نفسیاتی اثر پڑ سکتا ہے۔عموماً کورونا وائرس کی کم علامات والے مریضوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ دو ہفتوں میں صحتیاب ہو جائیں گے جب کہ شدید علامات والے مریضوں کو صحتیاب ہونے کے لیے درکار وقت تین ہفتے دیا جاتا ہے۔لیکن رپورٹ کہا گیا ہے کہ صرف برطانیہ میں ہزاروں لوگ ایسے بھی ہوسکتے ہیں جنہیں کورونا علا

رمڈیسیویر دوا کورونا کے مریضوں کیلئے بے اثر ہے: عالمی ادارہ صحت

لندن//امریکی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی اینٹی وائرل رمڈیسیویر وہ واحد دوا ہے جس کے کووڈ19کے مریضوں پر مخصوص اثرات ظاہر ہوئے تھے اور اس سے قبل یہ دوا ایبولا کے وائرس کے خلاف آزمائی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں پر اس دوا کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔تاہم اب عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ موثر امریکی دوا رمڈیسیویر کورونا وائرس سے شدید متاثرہ مریضوں پر بہت کم یا کوئی اثر نہیں ڈالتی اور ایسا نہیں لگتا کہ اس دوا کے استعمال کے ذریعے مریضوں کو تیزی سے صحت یاب ہونے میں مدد ملے گی۔ڈبلیو ایچ او کے نئے مطالعے میں رمڈیسیویر سمیت تین تیار شدہ ادویات ہائیڈراکسی کلورین، ایچ آئی وی کا مرکب لوپی نیور، ریٹونیور اور انٹرفیرون کا جائزہ لیا گیا۔دوران مطالعہ دواں کے استعمال سے مریضوں کی اموات، وینٹی لیٹر کی ضرورت اور مریضوں ک

بنگلا دیش میں 15 سالہ لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی پر 5 ملزمان کو سزائے موت

ڈھاکا//بنگلا دیش میں 15 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 5 افراد کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں طویل احتجاجی مظاہروں کے بعد عوامی مطالبے پر حکومت نے جنسی زیادتی کے ملزمان کے لیے تین روز قبل ہی پھانسی کی سزا کا قانون منظور کیا تھا جس کے بعد آج تلنگیال کی عدالت نے 15 سالہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی کے جرم میں ساگر چندرا شیل، گوپی چندرا شیل، راجون چندرا، سنجیت چندرا اور مونی رشی کو سزائے موت اور ایک لاکھ ٹکا فی کس جرمانہ عائد کردیا۔متاثرہ لڑکی کو 2012 میں اس کا دوست ساگر چندرا تفریح کے بہانے ندی کنارے لے کر گیا جہاں اس نے چھپ کر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور انکار پر اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس مکروہ عمل کے لیے دیگر دو افراد نے تینوں دوستوں کی مدد کی تھی۔ ڈی این اے ٹیسٹ، لڑکی کے بیان اور مل

عصمت دری پر سزائے موت کی مخالفت

لندن//بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ ہیومن رائٹس مچل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ عصمت دری گھناؤنا جرم ضرورہے لیکن سزائے موت حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان سمیت دنیا میں متعدد کیس رپورٹ ہوئے، متاثرین کو سخت سزا کا لالچ دے کر ہم خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوسکتے۔مچل بیچلیٹ نے کہا کہ سزائے موت غریب اور انتہائی پسماندہ افراد کے ساتھ امتیازی سلوک ہے، ہمیں متاثرہ افراد کو انصاف اور ان کی بحالی پر توجہ دینی ہوگی۔واضح رہے کہ سربراہ انسانی حقوق کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب دنیا بھر میں جنسی جرائم میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزائیں دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔پاکستان میں بچوں کو جنسی جرائم سے بچانے کے لیے زینب الرٹ بل منظور کیا گیا ہے جب کہ خواتین کی عصمت دری پر ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کی تجاویز آئی ہیں۔بنگلادیش کی حکومت نے زیادتی و جنسی جرائم کے بڑھتے واقعات پر

بنگلادیش ؛ قبر میں دفناتے وقت نومولود زندہ ہوگیا

ڈھاکا//بنگلادیش میں مردہ قرار دیئے گئے بچے نے عین اس وقت آنکھیں کھول دیں اور چیخ کر رونے لگا جب اسے قبر میں لٹایا جا رہا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سات ماہ کی حاملہ خاتون شاہین اختر نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا جسے لیڈی ڈاکٹر نے مردہ قرار دیتے ہوئے دستانے رکھنے والے ڈبے میں رکھ کر والد کو دیا کہ قریبی قبرستان میں دفنا آئے۔غمزدہ باپ قبرستان گیا تو وہاں قبر کی قیمت زیادہ تھی جس پر اسے ایک اور قبرستان بھیجا گیا جہاں نسبتاً سستی قبر مل گئی۔ قبر کھودنے کے بعد جیسے ہی نومولد کو قبر میں اتارا جانے لگا اچانک بچے کا جسم حرکت کرنے لگا۔غریب باپ بچے کو لیکر دوبارہ اسی اسپتال گیا تاہم جنرل وارڈ میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو دوسرے اسپتال لے جانا پڑا جہاں زچہ وبچہ کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ والدین نے بچے کے زندہ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔ &

متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ

 واشنگٹن+ریو دی جنیریو+ نئی دہلی//دنیا کے متعدد ممالک میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضاف ہو رہا ہے اور دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 38441934 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 1091945 افراد کی موت ہوگئی ہے۔جان ہاپکینس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 38441934 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان میں 1091945 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں اب تک 216858 افراد فوت ہوچکے ہیں، جہاں پر 7916118 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 67708 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7307097 ہوگئی ہے۔ جمعرات کے روز مرکزی وزارت صحت و خاند

اردغان نے آذر بائیجان اورآرمینیا کا تنازع حل کروانے کیلئے رابطے شروع کردیئے

 انقرہ + ماسکو// ترکی کے صدر طیب اردغان نے آرمینیا اور آذر بائیجان کے مابین تنازعات  کا مستقبل حل نکالنے کیلئے رابطے شروع کردیے ہیں۔ترک ایوان صدر کے مطابق روس کے صدر ولادیمر پیوٹن کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور بالخصوص آذر بائیجان اور آرمینیا کے علاقائی تنازعات پر گفتگو کی۔طیب اردغان نے روسی صدر پر واضح کیا کہ آرمینیا نگورنو قرباخ پر اپنے تیس سالہ قبضے کو مستقل شکل دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اس مسئلے کا پائیدار حل چاہتا ہے۔دوسری جانب روسی ایوان صدر کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیوٹن نے دونوں ممالک کی جھڑپوں میں مشرقی وسطی سے جنگجوؤں کی شرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ماسکو کی جانب سے ثالثی کی اہمیت پر زور دیا۔واضح رہے کہ نگورنو قرہ باخ میں آذر بائیجان اور آرمینیا کے مابین جاری جھڑپوں میں اب ت

بائیڈن خاندانی کاروبار سے منسلک معلومات عام کریں: ٹرمپ

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں اپنے اہم حریف جوبائیڈن پر یوکرائن کے توانائی کے ادارہ برمیسما سے تعلقات رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بائیڈن کو خاندانی کاروبار سے متعلق سبھی معلومات کو عام کرنا چاہئے۔ ٹرمپ نے ٹوئیٹ کرکے کہا، "جو بائیڈن کو فوری طور پر اپنا ای میل ، ملاقات ، کال ریکارڈز اور خاندانی کاروبار میں ان کی شراکت سے متعلق ریکارڈ سب کے سامنے رکھنا چاہئے جس میں چین کے ساتھ اپنے تعلقات بھی شامل ہیں۔"امریکی اخبار نیو یارک پوسٹ نے در حقیقت یوکرائن کے برمیسما کے ادارے کے ممتاز عہدیدار وادیم پوزہارسکئی اور جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے مابین گفتگو کے دو ای میلز جاری کیے تھے ، جس میں پوزارساکائی نے ان کے والد یعنی بائیڈن سے ملاقات کا اہتمام کرنے پر ہنٹر کا شکریہ ادا کیا تھا اور پوچھا تھا کہ جو بائیڈن یوکرائنی کمپنی کی حمایت کرنے کے لئے ا

امریکہ نے تبت کیلئے خصوصی کوآرڈی نیٹر مقرر کیا

واشنگٹن// امریکہ نے تبت میں انسانی حقوق کے معاملوں سے متعلق امور کے لئے خصوصی کو آرڈینیٹر مقرر کیا ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومیو نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ‘‘مجھے بیورو آف ڈیموکریسی، حقوق انسانی اور محنت کے اسسٹنٹ سکریٹری رابرٹ اے ڈسٹرو کو تبتی امور کا کوآرڈینیٹر بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔پومپیو نے کہا کہ خصوصی کوآرڈینیٹر چین اور تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ یا ان کے نمائندوں کے مابین بات چیت کو فروغ دینے کیلئے امریکہ کی کوششوں کی قیادت کرے گا اور ساتھ ہی تبت کی مذہبی اور لسانی شناخت کے تحفظ کے لئے بھی کام کرے گا۔ انہوں نے کہا ‘‘وہ تبتی مہاجرین کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے اور پہاڑوں میں بسنے والی تبتی برادریوں میں پائیدار معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کیلئے امریکی کوششوں کی بھی حمایت کریں گے ’’۔  

’یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا‘

الریاض//جدہ میں فلکی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سوسائٹی نے کہا ہے کہ ’جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا‘۔’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور مجرد آنکھ سے دیکھا جائے گا‘۔سوسائٹی نے کہا ہے کہ ’اس اعتبار سے ہفتہ 17 اکتوبر ماہ صفر کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار یکم ربیع الاول ہوگا‘۔