تازہ ترین

بائیڈن انتظامیہ کا یمن کے حوثیوں کی ملیشیا پر نظرثانی کا فیصلہ

واشنگٹن//امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے یمن کی حوثیوں کی ملیشیا کے حوالہ سے نظرثانی تجاویز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اطلاع امریکہ کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کانگریس کے پینل کو منگل کے روزدی۔  انہوں نے کہا”مجھے یقین ہے کہ ہم فوری طور پر جائزہ لینے کا قرارداد پیش کریں گے کہ جو ہم کر رہے ہیں وہ ان نازک حالات میں بھی انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ تو نہیں بن رہی ہے۔“  

جوبائیڈن انتظامیہ سے مشرق وسطیٰ کی پالیسیاں تبدیل کرنے کی امید: سربراہ عرب لیگ

قاہرہ//22رکنی تنطیم پر مشتمل عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اس اُمید کااظہار کیا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی اور فلسطینیوں کی آزادی کے حصول کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کے تعاون سے ایک سیاسی عمل کا آغاز کرے گی۔ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق احمد ابوالغیط نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ کئی دہائیوں سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو 'مرکزی ثالث (امریکا) نے دبا دیا ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'اس سے اسرائیلی حکومت کو آباد کاری کی سرگرمیاں تیز کرنے اور مقبوضہ اراضی پر قبضہ کرنے جیسے خطرناک اور تباہ کن اقدام اٹھانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے'۔انہوںنے اسرائیل-فلسطین تنازع کے وسیع تر پہلوؤں اور مشرق وسطیٰ کے تنازع پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ 'چند علا

ارجنٹینا میں زلزلے کے جھٹکے

بیونس آیرس//ارجنٹینا کے سین جوآن صوبے میں منگل کے روز زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت کا اندازہ 6.4 لگایا گیا ہے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مغربی-وسطی صوبے سین جوآن میں پوکِٹو سے 27 کلومیٹر دور آج صبح زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے میں ابھی تک کسی طرح سے کوئی جان مال کے نقصان کی رپورٹ نہیں ہے۔  

دنیا میں کورونا وباء سے 20.39 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//یواین آئی// دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ابھی تک اس وائرس سے 20 لاکھ 39 ہزارسے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے نو کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں ابھی تک 20 لاکھ 39 ہزار 239 افراد کی موت ہو چکی ہے اور نو کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار 563 افراد متاثر ہوئے ہیں اور پانچ کروڑ 25 لاکھ 97 ہزار 341 اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.40 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.98 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 81 ہزار 837 ہوگئی ہے ۔ صحتیاب ہونے

امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد2.40کروڑ سے متجاوز

واشنگٹن//عالمی وبا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں وائرس کے کیسز 2.40 کروڑ سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے اب تک دو کروڑ 40 لاکھ 73 ہزار 555 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ تین لاکھ 98 ہزار 977 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔