ایک اورعالمگیر وباء کی دستک

سری نگر//کورونا وائرس سے نبردآزما دنیا کے لئے چین سے ایک اور بری خبر آئی ہے۔ سال 2009 میں تباہی مچانے والے سوائن فلو (خنزیری وائرس)کے وائرس کا ایک نیاقسم ملا ہے۔ یہ وائرس نہ صرف H1N1 کے مقابلے بے حد طاقتور ہے، بلکہ جلدی سے کسی بھی ماحول میں پھیلنے کا اہل ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ وائرس کورونا سے بھی بڑی وبا پھیلنے کا سبب بن سکتا ہے۔امریکہ کے سائنس جرنل PNAS میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوائن فلو کے ایک نئے وائرس کا پتہ لگا ہے، جس کا نام G4 رکھا گیا ہے۔ یہ انسانوں کے لئے بے حد خطرناک ہے اور کافی آسانی سے وبا میں تبدیل ہوجانے کا اہل ہے۔ چینی یونیورسٹی اور چین کے سینٹر فارڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن سینٹر نے بھی اس وائرس کے پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2011 سے 2018 تک سائنسدانوں نے خنزیر کی ناک سے ملے 30 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی ہے۔ اس دوران سائنسد

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز برائے یورپ چھ ماہ کیلئے معطل

اسلام آباد//یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے ) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ چھ ماہ کیلئے معطل کردیا ہے ۔ اس کا اطلاق بدھ سے کیا گیا ہے۔ای اے ایس اے نے پی آئی اے کو بتایا کہ اسے اب بھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ آیا باقی تمام پاکستانی پائلٹ مناسب طریقے سے اہل ہیں۔ انہوں نے ایئر لائن کا اپنا اعتماد کھو دیا ہے ۔ یہ اطلاع جیو نیوز نے دی ہے ۔قبل ازیں ویتنام کی سول ایوی ایشن کے حکام نے مبینہ جعلی لائنسس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد متعلقہ وزارت کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم از کم 20 پائلٹس کو معطل کردیا تھا۔پی آئی اے کے ایک ترجمان کے مطابق پی آئی اے یوروپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی سے مستقل رابطے میں ہے اور اس کے خدشات دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کے اس فیصلے کے نتیج

مجھے چین پر غصہ آتا ہے :ٹرمپ

واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وائرس نے امریکہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ جب کوروناوائرس سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ کورونا کی وبا نے امریکہ کو شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔ لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس وبا کی بگڑتی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ کوروناوائرس کے کیسز بڑھنے پر امریکی ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا نے دوبارہ پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 82 ہزار 11 ہو چکی ہے ۔    

کورونا سے متعلق سوشل میڈیا پرغلط معلومات نہ پھیلائیں:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے ایک عالمی مہم چلائی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غلط معلومات نہ پھیلائیں۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ترجمان نے کہا’’اقوام متحدہ نے آج ‘پاز’ کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کووڈ۔ 19 سے متعلق گمراہ کن اورغلط معلومات نہ پھیلائیں‘‘۔یہ مہم یوم سوشل میڈیا کے موقع پر شروع کی گئی ہے ، جس کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ کووڈ 19 سے متعلق کسی بھی معلومات کوسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی جانچ کرنا ضروری ہے ۔

سینی ٹائزر پینے سے 3افراد کی موت

واشنگٹن//امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جبکہ 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔قبل ازیں امریکی ادارہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے میکسیکو کی ایک کمپنی کی ہینڈ سینی ٹائزرز کی 9 مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنی کو تمام پروڈکٹس مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت دی ہے ۔  

دنیا بھر میں کورونا سے زائد از5لاکھ ہلاکتیں

جنیو / نئی دہلی / بیجنگ /یو این آئی/عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 4لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک کروڑ، 4لاکھ، 29ہزار 999ہوگئی ہے۔ جبکہ 5 لاکھ،9 ہزار،628 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے د

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد1کروڑ 2لاکھ | اب تک ساڑھے 5لاکھ لوگ زندگی کی جنگ ہار گئے

بیجنگ // عالمی وبائی کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد دنیا بھر میں 1.02 کروڑ ہوگئی ہے اور تعداد اموات کی تعداد بھی پانچ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10275599 تک جا پہنچی ہے جبکہ 504830 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کووڈ ۔19 کے معاملے میں، امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے تعداد اموات کے لحاظ سے ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا انفیکشن کے 18522 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اب متاثرین کی کل تعداد 566840 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران

کورونا سے نجات تک | خواتین حاملہ ہونے سے گریز کریں: مصر

قاہرہ //نئے کرونا وائرس کووڈ 19سے جب تک نجات نہیں مل جاتی خواتین حامہ ہونے سے گریز کریں۔یہ مشورہ مصر کی وزارت صحت نے دیا ہے ۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران خواتین کا حمل سے گریز کرنا اس لیے ضروری ہے کہ نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائرس سے متاثرہ ماحول میں خون کے جمنے کا متعلقہ عمل بیضہ دانی اور بچے کے غذائی نظام دونوں کو متاثر کرسکتا ہے ۔ یہ اطلاع عرب نیوز نے دی ہے ۔وزارت صحت کے مطابق حمل خواتین میں کمزوری اور ان کے قوت نظام کو کمزور کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس سے حاملہ خواتین بری طرح وائرس کا شکار بن سکتی ہیں۔وزارت صحت نے خواتین کو عارضی طور پر احتیاط اور مانع حمل اشیاء استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور حمل کے دوران خواتین کو متحرک، پرسکون اور زیادہ سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ ایکسرسائز کے لیے واک کو سب سے بہترین حل بتایا جاتا ہے لیکن وزارت نے

امریکہ ہانگ کانگ کو دفاعی آلات برآمد نہیں کرے گا

واشنگٹن //امریکہ نے ہانگ کانگ کو دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔ پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ’’ہانگ کانگ کے سلسلے میں چین نیا قومی سلامتی قانون نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اس کے پیش نظر امریکہ آج چین کی طرح ہانگ کانگ کو بھی دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کرتا ہے ‘‘۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے کے فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہانگ کانگ کے سلسلے میں اپنی پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے پابند کیا ہے ۔امریکہ اپنی قومی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے ۔ دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد کے سلسلے میں اب ہم ہانگ کانگ اور چین میں کوئی فرق نہیں کرسکتے ۔ ہ

کراچی کے تجارتی مرکز‘پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘ پر حملہ | 4حملہ آور ، سب انسپکٹر سمیت 11 افراد ہلاک ،8منٹ میں عمارت کی کلیئرنس کی گئی :فوج

سرینگر//پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے تجارتی مرکز’پاکستان اسٹاک ایکسچینج‘پر سوموار کی صبح نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیس افسر سمیت متعدد افراد ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 4 حملہ آور مارے گئے ہیں۔کراچی پولیس اور سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام ملزمان کو محض 8 منٹ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 4حملہ آئورمارے گئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سوموار کی صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدت پسندوں نے دستی بم کے ساتھ حملہ کیا، جسے اسٹاک ایکسچینج میں تعینات پولیس اہل کاروں اور سیکورٹی گارڈز نے ناکام کرتے ہوئے چاروں حملہ آوروں کو مار دیا، واقعے میں سب انسپکٹر شاہد اور2سیکورٹی گارڈز سمیت 7افراد ہلاک ہو گئے ج

بنگلہ دیش میں کشتی کو حادثہ30ہلاک

ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے علاقے میں واقع شیام بازار کے قریب بوڑھی گنگا ندی میں پیر کے روز صبح 50 سے زائد مسافر لے جانے والی ‘مارننگ برڈ‘نامی کشتی کے حادثہ کا شکار ہوجانے کے سبب 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تمام لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ فائر سروس اور سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کی ڈیوٹی آفیسر روزینہ اختر نے یو این آئی سے معاملے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی جگہ کے قریب سے اب تک 30 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں کچھ خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ صبح 10 بجے اس وقت پیش آیا جب ‘مارننگ برڈ’ ایک دیگر کشتی ’میور -2 ‘سے ٹکر گئی۔ کچھ مسافر خود تیراکی کرکے باہر آئے اور اپنی جان بچائی۔ کوسٹ گارڈ، فائر سروس اور فوج کے امدادی کارکن اور غوطہ خور امدادی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔(یو این آئی)  

کورونا کا قہر | دنیا میں متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 1 لاکھ سے متجاوز

جنیوا /بیجنگ/ /عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ -19) رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوردنیابھرمیں اس وبا کی زد میں آنے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بھی پانچ لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1011732ہے جبکہ501281افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک2548617افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 125803افراد ہلاک ہو چ

صدر ٹرمپ کی گرفتاری | ایران نے وارنٹ جاری کردیا، انٹرپول نے مدد کی درخواست مسترد کر دی

تہران //ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ان کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کی ہے، تاہم انٹر پول نے یہ درخواست مسترد کردی ہے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی 'اِرنا' نے ایک مقامی پراسیکیوٹر کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے جنرل قاسم سلیمانی پر ڈرون حملے کے الزام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ متعدد دیگر افراد کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔اگرچہ ان وارنٹس سے صدر ٹرمپ کی گرفتاری کا کوئی خطرہ نہیں لیکن اس اقدام سے ایران اور امریکہ کے تعلقات میں مزید کشیدگی آ سکتی ہے۔تہران کے ایک مقامی پراسیکیوٹر علی القاسم یھر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور دیگر 30 افراد کو ایران نے رواں سال جنوری کی تین تاریخ کو بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کا ذمہ دار ٹھیرایا ہے۔ ان افراد کو ’’قتل اور دہشت گردی‘‘کے الزامات کا سامنا کرنا ہو گا۔القاس

دینا بھر میں کورونا کا قہر جاری | متاثرین کی تعدادمیں تواتر کے ساتھ اضافہ ،5لاکھ سے زائد ہلاکتیں درج

جنیوا/ بیجنگ /دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ جاری اور اب یہ تعدادایک کروڑ سے ، متجاوز کرچکی اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 86 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔دنیا میں سپر پاور سمجھا جانے والا امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں

روس اورطالبان نے ‘نیویارک ٹائمز’کے دعویٰ کومسترد کردیا

کابل// امریکی اخبار کی اس رپورٹ کو روس اور طالبان نے مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روسی فوجی انٹیلی جنس یونٹ نے طالبان جنگجوؤں کو افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مارنے کیلئے رقم کی پیشکش کی تھی۔‘نیویارک ٹائمز’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام کئی ماہ بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ روسی ملٹری انٹیلی جنس نے گزشتہ برس کامیاب حملوں کے بعد طالبان کو انعامات کی پیشکش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے عہدیداروں نے کہا تھا کہ طالبان سے وابستہ جنگجوؤں یا ان کے ساتھ قریبی وابستہ عناصر نے روسیوں سے کچھ انعام کی رقم وصول کی تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ کن حملوں کے بدلے انہیں کتنی رقم دی گئی۔تاہم وائٹ ہاؤس، سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے ) اور ڈائرکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے ‘نیویارک ٹائمز’ کی رپورٹ سے متعلق عالمی خبر

شام میں 93لاکھ افراد مناسب خوراک سے محروم

نیویارک//اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ شام میں شہریوں کو غیر معمولی بھوک کا سامنا ہے اور93 لاکھ افراد مناسب خوراک سے محروم ہیں۔ڈبلیو ایف پی کی ترجمان ایلزبیتھ بیئرس کا کہنا تھا کہ‘‘شام کے شہری اس وقت غیر معمولی بھوک کے بحران کا شکار ہیں اور غذائی اجناس کی قیمتیں 9 سالہ خانہ جنگی کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں’’۔ایک رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شام میں ‘‘لاکھوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں’’۔جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ غذائی قلت کے شکار شامی افراد کی تعداد میں صرف گزشتہ 6 ماہ میں مزید 14 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ‘‘شام کی معیشت کیلئے پُل کا کردار ادا کرنے والی لبنانی معیشت بھی گر گئی ہے اور دونوں ممالک میں خطرناک صورت حال پیدا ہوئ

افغانستان میں دھماکہ | انسانی حقوق کی خاتون کارکن ڈرائیور سمیت جاں بحق

کابل// افغانستان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کی گاڑی باردوی سرنگ دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں این جی او سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئیں۔افغان میڈیا کے مطابق بارودی سرنگ دھماکا دارالحکومت کابل کی مصروف شاہراہ پر اس وقت ہوا جب انسانی حقوق کی ایک این جی او کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقناطیسی باردوی سرنگ دھماکے میں افغانستان انڈیپینڈنٹ ہیومن رائٹس کمیشن کی خاتون وکیل 24 سالہ فاطمہ خلیل اور اُن کا ڈرائیور جاوید فولاد جاں بحق ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔قبل ازیں کابل ہی میں بارودی سرنگ دھماکے میں افغان لکھاری اسد اللہ والولی کی فیملی کے چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک گاڑی میں کسی تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے

کوروناوائرس ؛ دنیا میں متاثرین کی تعداد 97.77لاکھ سے متجاوز

 جنیوا / بیجنگ // جان لیواکورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب تک اس وبا نے دنیا بھر میں 97.77 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ4.93 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 9777889افرا د کو متاثر کیا ہے جبکہ اس وبا سے493672افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے معاملہ میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا میں سپرپاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2467404افراد متاثر ہوچکے ہیں اور125039افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔برازیل میں اب تک 1274974افراد مت

امریکہ کی متعدد ریاستیں لاک ڈاؤن

واشنگٹن// کورونا وائرس (کووڈ 19) کی عالمی وبا سے دنیا میں سب سے متاثرہ ملک امریکہ کی متعدد ریاستوں نے وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر انلاک کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے پر متفق نہیں ہیں اور یہاں اقتصادی سرگرمیاں ایک بار پھر روک دی گئی ہیں۔فلوریڈا کے گورنر ران دیسانتیس نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے ریکارڈ 8942نئے معاملوں کی اطلاع ملنے کے بعد یہاں چلنے والے بار اور ریستورانوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس سے دو دن پہلے ہی فلوریڈا میں551معاملے رپورٹ ہوئے تھے ۔ نئے معاملوں کے ساتھ ہی ریاست میں کورانا وائرس سے متاثرین کی تعداد اب123000کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ٹیکساس امریکہ کی ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں بار اور ریستوراں دوبارہ کھولے گئے تھے اور یہاں کل آمدنی کا 51 فیصد حصہ شراب جیسی مشروبات کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے ۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ، اب یہاں پھر اس پر پا

واشنگٹن کو ریاست کا درجہ دینے کا بل

واشنگٹن/ امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے جمعہ کوواشنگٹن ڈی سی کو ملک کی 51 ویں ریاست بنانے کا بل جمعہ کو پیش کردیا۔ایوان کو واشنگٹن ڈی سی کو ریاست بنانے کے حق میں 232 ووٹ ، جبکہ 180ووٹ اس کے خلاف پڑے ۔ یہ پہلا موقع تھا جب پورے ایوان کو واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کا درجہ دینے والے بل پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ریپبلکن حمایت یافتہ سینیٹ میں اس بل کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا ، جبکہ وائٹ ہاؤس نے پہلے ہی اس بل کو ویٹو کردیا ہے ۔ڈیموکریٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت کے رہائشی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور ٹیکس دیتے ہیں لیکن انہیں پھر بھی کانگریس میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ واشنگٹن کے نمائندے ایلینور ہومس نورٹن نے ایوان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا اور اس مسئلے کو خود سے جوڑ کر بتایا ۔انہوں نے کہا‘‘امریکہ واحد جمہوری ملک ہے جو اپنے ملک کے دارالحکوم

تازہ ترین