تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے 20لاکھ افراد ہلاک

 واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی 16 جنوری (یواین آئی) جان لیوا کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا پھیلتی ہی جارہی ہے اور دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 9.38 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، دنیا کے 191 ممالک اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ، 38 لاکھ 16 ہزار 953 افراد اور 20 لاکھ 08 ہزار 237 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.35 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.92 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے ۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی ہے جبک

افغان پولیس کی اپنے ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ، 13ہلاک

کابل/افغانستان کے صوبے ہرات میں طالبان کے ہمدرد پولیس اہلکاروں نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات کے ضلع غوریان کی پولیس چیک پوسٹ پر پولیس اہلکار کھانا کھانے بیٹھے تھے کہ اُن میں سے 3 اہلکاروں نے پہلے دستی بم پھینکے اور پھر اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔حملہ اتنا اچانک اور غیر متوقع تھا کہ پولیس اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا اور 13اہلکار فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ حملہ کرنے والے بھی پولیس اہلکار ہی تھے جو کارروائی کے بعد اسلحہ اور گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے۔ہرات پولیس کے ترجمان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے تینوں اہلکار کارروائی کے بعد مقامی طالبان سے جا ملے۔ ممکنہ طور پر تینوں حملہ آور طالبان جنگجو تھے جنہوں نے اس کارروائی کے لیے ہی پولیس فورس جوائن کی تھی۔واضح رہے کہ یہ پہلا مو

بائیڈن کی حلف برداری کے دن

 واشنگٹن/ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس کا کہنا ہے کہ پُرامن اقتدار منتقلی کی روایت کو برقرار رکھا جائے گا جس کے لئے صدر کی تقریب حلف برداری کے دن دارالحکومت میں 20ہزار فوجی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ 20 جنوری کو جو بائیڈن اور نائب صدر کملہ ہیرس ہماری تاریخ اور روایت کو برقرار رکھتے ہوئے حلف اٹھائیں گے اور شر پسندوں کی جانب سے امریکی روایات کو مسخ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے 20ہزار فوجی دارالحکومت میں تعینات ہوں گے۔نائب صدر مائیک پینس نے امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل کی حفاظت پر تعینات فورسز سے ملاقات کی اور ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب صدر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں صدر ٹرمپ کا نائب ہوں۔صدر ٹرمپ کے حامیوں کے 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سے نیشنل گارڈ کے ہزاروں اہلکار کانگریس عمارت کی حفاظت پر ما

مالدیپ پرآپ کا ذاتی جزیرہ

 مالدیپ/ مالدیپ اس وقت 1200 جزائر کا ملک ہے جس میں دنیا بھر کے سیاح آتے ہیں۔ پوری دنیا میں کووڈ 19کی وبا کے تناظر میں یہاں لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے اور اب آپ ایک پورا جزیرہ بھی کرائے پر لے سکتے ہیں۔ لیکن اس میں ایک رات ٹھہرنے کا معاوضہ 80ہزار ڈالر (سوا کروڑ روپے) ہے۔ اس جزیرے کو ’اتہافوشی‘ یعنی ذاتی جزیرے کا نام دیا گیا ہے جسے والڈروف ایسٹوریا مالدیپ نامی کمپنی نےخریدا ہے اور یہ ذاتی ملکیت میں مالدیپ کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ اس کا رقبہ 32000 مربع میٹر ہے اور یہاں تین عمارتوں میں زیادہ سے زیادہ 24 افراد ٹھہر سکتے ہیں۔ عمارت کے اندراورباہر غسل کی سہولت ہے ، سوئمنگ پول ہے اور ساحل کے قریب تین خوابگاہوں کا ایک بنگلہ بھی قائم ہے۔ اس طرح ہرعمارت کو ایک بہت جدید انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہاں موجود عملہ مہمانوں کی ہرطرح سے خدمت کرتا ہے۔ ایئرپورٹ سے 40 منٹ کشتی میں