تازہ ترین

دنیا میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ

نئی دہلی // عالمی وباکورونا وائرس سے نجات پانے کے لئے دنیا کے کئی ممالک میں کورونا ٹیکہ کاری کے عمل کے دوران اس وبا کے قہر سے دنیا میں 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک نو کروڑ 35 لاکھ 80 ہزار 040 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 20 لاکھ تین ہزار 625 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زائد متاثرامریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.34 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 3.90 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔   

ٹرمپ کی اپنے حامیوں سے امن و امان بنائے رکھنے کی اپیل

واشنگٹن //نومنتخب صدر جو بائیڈن کے امریکہ میں اقتدار سنبھالنے سے پانچ روز قبل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے تشدد نہ کریں اور امن وامان برقرار رکھیں۔ دنیا بھرمیں بدنامی اور امریکہ میں مواخذہ کی تحریک سے بوکھلا کر صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کردی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریںاور جذبات قابو میں رکھیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں مواخذے پر کوئی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں، پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افراد کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دوسری جانب ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے بعد اب اسنیپ چیٹ نے بھی ان اکاونٹ مستقل طور پر بند کر دیا۔ خیال رہے گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسرا موقع ہے جب صدر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی

دنیا میں کورونا سے 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی //عالمی وبا کورونا وائرس ( کووڈ-19) کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 9.30 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 19.92 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں نو کروڑ30 لاکھ 51 ہزار 654 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور19 لاکھ 91 ہزار 997 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے سب سے زائد متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کر 2.33 کروڑ ہوگئی ہے ، جبکہ 3.88 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار 738 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،51،918 ہوگئی ہے۔ برازیل

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلہ | 35 افراد ہلاک،650زخمی

جکارتہ//انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، جس میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 650  زخمی ہوگئے۔  مغربی سلاویسی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کے سربراہ ڈارنو ماجد نے کہا ، "زلزلے سے ضلع ماجینے میں نو اور مموزو میں 26 سمیت 35 افراد ہلاک ہوگئے۔" مغربی سولاویسی میں مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 25 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 6.2 کی جھٹکے کی شدت محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ماجینے کے شمال مشرق میں چھ کلومیٹر اور زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ تیز زلزلے سے سیکڑوں عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔  

معیشت کے لئے بائیڈن کی 19 کھرب ڈالر کے راحت پیکج کی تجویز

واشنگٹن// امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کورونا وائرس وبا سے بری طرح متاثر امریکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کے مقصد سے 19 کھرب ڈالر کا ترغیبی منصوبہ پیش کیا۔ اگر پارلیمنٹ اس پیکج کو منظور کرتی ہے تو اس میں ایسے گھروں کے لئے10 کھررب ڈالر کا التزام ہوگا جس کے تحت تمام امریکیوں کو براہ راست 1400 ڈالر کی ادائیگی کی جائے گا۔ امدادی تجویز میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے 415 ارب ڈالر اور سب سے زیادہ متاثرہ چھوٹے کاروباروں کے لئے 440 ارب ڈالر فراہم کرنے کا بھی التزام ہے۔ مسٹر بائیڈن نے اپنے پیش رو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے وائرس سے بہتر طریقے سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔ یہ نئی تجاویز ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب سردیوں کے دوران کورونا وائرس کے معاملات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اس نے پچھلا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ مسٹر بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ملک گیر ویکسی نیش