تازہ ترین

ریلوے پولیس پر حملہ،اہلکاربال بال بچا | کھاگ میںملی ٹینٹ کمانڈر کاسرگرم ساتھی گرفتار

تاریخ    5 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز+ارشاد احمد
پلوامہ+گاندربل// پنجگام اونتی پورہ میں جنگجوئوں نے ریلوے پولیس اہلکاروںپر فائرنگ کی تاہم یہاں موجود اہلکار با ل بال بچ  گئے۔ واقعہ کے بعد ملحقہ گائوں ڈوگری پورہ کا محاصرہ کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ادھر کھاگ بیروہ میں وادی کے ایک سرکردہ ملی ٹینٹ کمانڈر کے ساتھی کو گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سنیچر کی شام قریب سات بجے  پنجگام اونتی پورہ میں ریلوے پولیس اہلکار پرملی ٹینٹوں نے گولی چلائی تاہم اہلکار معزاتی طور بچ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی جس میں پھرن پہنے ایک نوجوان کو ریلوے پولیس پوسٹ کے قریب جا کر اہلکار پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا  جاسکتا ہے۔بعد میں وہ فرار ہوا۔واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ڈوگری پورہ گائو ں کو گھیرے میں لے لیا جہاں جنگجوئوں کی موجودگی کا کڈشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ادھروسطی ضلع بڈگام کے پوشکر کھاک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوئوں کے ایک اعانت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ لشکر کمانڈر یوسف کانٹرو کا قریبی ساتھی ہے ۔پولیس کے مطابق 62آر آرنے پولیس کے ہمراہ پوشکر علاقے میں ایک خصوصی کارروائی کے دوران حمید ناتھ ساکن پیٹھ زانیگام بڈگام کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ناتھ امثال فروری مہینے کی 26 تاریخ کو عسکری صفوں میں شامل ہوا تھا اور عسکری کمانڈر محمد یوسف ڈار عرف کانٹرو کا قریبی ساتھی ہے۔ 52 برس کے محمد یوسف ڈار عرف کانٹروچک کاووسہ گاؤں کا رہنے والا ہے اور2017 سے سرگرم ہے۔