تازہ ترین

کٹرہ میں 18 یاتریوں کا کووڈ مثبت ٹیسٹ، آبائی ریاستوں کو واپس بھیج دیا گیا

۔6 ہوٹلوں کو غیر ملکی مسافروں کے لیے کووِڈ کیئر سینٹروں کے طور پر نامزد کیا گیا

تاریخ    3 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید امجد شاہ
جموں//جموں میں کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ کے بیچ ویشنو دیوی مندر کی زیارت کرنے آئے غیر ریاستی 18یاتری کٹرہ میں کورونا وائرس مین مبتلا پائے گئے جس کے بعد انہیں آبی ریاستوں کو واپس بھیج دیاگیا۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار بتایا’’یاتریوں سے نمونے لینے کے دوران ہمیں کٹرہ میں 18 یاتری کووڈ 19 مثبت ملے اور انہیں لکھن پور کے راستے ایک بس میں ان کے آبائی مقامات پر واپس بھیج دیا گیا ہے"۔عہدیدار نے کہا کہ جانچ کو تیز کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی نمونے لیے بغیر کٹرہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اورجموں و کشمیر کے باہر سے آنے والے تمام یاتریوں کی کووڈ جانچ کی جارہی ہے دریں اثناء جموں کی ضلعی انتظامیہ نے جموں آنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے چھ ہوٹلوں کو کووڈ کیئر سینٹر کے طور پر نامزد کیا ہے۔نوڈل آفیسر کووڈ انیس جموںستیش کمار شرما نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چھ ہوٹلوں کو جموں ضلع میں آنے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے کووڈ کیئر سنٹر قرار دیا گیا ہے‘‘۔حکم نامے کے مطابق جموں کے بس سٹینڈ پر واقع ہوٹل ویویک میں 15، ہوٹل پریمیئر ریذیڈنسی روڈ، جموں میں 20 ،وویکانند چوک میں واقع ہوٹل امرتا جموں میں 30 ، ہوٹل کے سی ریزیڈنسی روڈ جموں میں 30، ہوٹل لارڈس ان میں 20 اور جموں میں ہوٹل سٹی ٹاپ میں 15 مسافروں کے قرنطینہ کی گنجائش ہے۔حکم کے مطابق انسپکٹرسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ جموںدھیرج کمار نوڈل آفیسر ہوں گے۔اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع میں 15 کووڈ مثبت معاملات کا پتہ چلا ہے اور یہ سبھی مقامی تھے۔ جموں ڈویژن میں کل کووڈ مثبت معاملات کی تعداد 37 ہے جس میں جموں ضلع میں 15 کیس، ادھم پور میں 1 مسافر، کٹھوعہ میں ایک کیس اور پونچھ میں 2 کیس شامل ہیں۔
 

کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر33ہزار کا جرمانہ

 رام بن میں993 ٹیکے لگائے گئے، 2336 نمونے جمع کئے گئے

رام بن//پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کرنے کے لیے نفاذ کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 32,900 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ اپنے قریبی CVC پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراک لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ جمعرات کو رام بن ضلع میں 993 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں۔چیف میڈیکل آفیسررام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ یومیہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 2336 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 487 RT-PCR اور 1849 RAT نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ ضلع میں مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں 993 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔
 

کورونا کی تیسری لہرکے ساتھ ہی کشتواڑ ضلع انتظامیہ متحرک 

عوام سے ماسک لگانے و سماجی دوری بنائے رکھنے کی اپیل 

عاصف بٹ 
کشتواڑ//عالمی سطح پر کورونا کی تیسری لہر کے بڑھنے کے ساتھ ہی جہاںجموں کشمیر انتظامیہ نے مزید سختیاں برتنی شروع کردی ہیں وہیں ضلع انتظامیہ کشتواڑ بھی متحرک ہوگئی ہے اور لوگوں سے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی جارہی ہے۔ کئی ماہ بعد دوبارہ بازاروں میں گاڑیوں کے ذریعے ایس او پی پرعمل پیرا ہونے کیلئے اعلانات کے گئے اور لوگوں سے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک لگانے کی اپیل کی گئی جبکہ بازاروںیں سماجی دوری بنائے رکھنے و دوکان داروں سے سماجی فاصلے بنانے کی اپیل کی گئی تاکہ کوروناکی تیسری لہر کو ضلع میں پھیلنے سے روکا جاسکے۔
 

تازہ ترین