تازہ ترین

کووڈ یتیموں کی مبینہ طورفروختگی کا معاملہ

کا آفس سیل،کیس درج، 2افراد گرفتار NGO

تاریخ    3 دسمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
پلوامہ// پانپور میں کووڈ یتیموں کی مبینہ فروخت کے معاملے کو لیکر ایک غیر سرکاری تنظیم کا آفس سربمہر اور ریکارڈ ضبط کرکے 2افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔جمعرات کی صبح پولیس اور سیول انتظامیہ کی ایک ٹیم نے این  جی او ’’ گلو بل چیرٹیبل ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘کے دفتر واقع سانبورہ پانپورپر چھاپہ  مار کر دفتر کو کو سیل کر کے یہاں موجود تمام ریکارڑ اور دستاویزات کو اپنی تحویل میں لے کر ضبط کیا ۔ اس واقعے کی نسبت پانپور پولیس تھانے میں کیس زیر نمبر 153/2021درج کیا گیاہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کیس میں ملوث 2 محمد امین راتھر ولدغلام محمد راتھر ساکن بمنہ سرینگراوراعجاز احمد ڈار ولد عبد الحمید ساکن خانقاہ باغ پانپورکو گرفتار کر لیا گیاہے، جبکہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔ خیال رہے کہ ایک نجی نیوز چینل نے اس بات کاسنسنی خیز انکشاف کیاہے کہ کووِڈ19 کے بعد یتیم ہونے والے کشمیری بچے بھارتی بازاروں میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔ نیوز چینل ’انڈیا ٹوڈے‘ نے ایک سٹنگ آپریشن کے ذریعے متذکرہ بالا این جی او کے چیئر مین اسرار امین کو بے نقاب کیا ۔ اسرار امین گلوبل ویلفیئر چیرٹیبل ٹرسٹ  نام سے این جی ائو چلاتے ہیں، جو بچوں اور خاندانی بہبودکیلئے کام کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔ دہلی کے ایک ہوٹل میں اسرار امین کا سٹنگ آپریشن کیا گیاجس نے اپنی زیر نگرانی کووڈ یتیم کے ایک بچے کو75ہزار روپے میںفروخت کرنے کی پیشکش کی تھی۔ بچوں کی فروختگی کا یہ دھندہ 10لاکھ روپے تک چلا جاتا تھا جس میں بچوں کو فروخت کیا جارہا تھا۔اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد چیف سیکریٹری نے انسپکٹر جنرل پولیس کو فوری تحقیقات کی ہدایات دیں جس کے بعد این جی او کا آفس سیل کر کے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
 

تازہ ترین