تازہ ترین

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس | حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت ٹکراو کا امکان

تاریخ    29 نومبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی/یو این آئی// حکومت اور اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے لئے اپنی اپنی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔ حکومت کی تینوں متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کرنے کے باوجود اپوزیشن  کے تیور تیکھے نظر آرہے ہیں۔ اپوزیشن کے تیکھے رویے کو دیکھتے ہوئے حکومت کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس خوش اسلوبی سے چلانا آسان نہیں ہوگا۔ پیر سے شروع ہونے والا سرمائی اجلاس 23 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس کی 20 نشستیں ہوں گی۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے قبل ہونے والے پارلیمانی اجلاس کو سیاسی نقطہ نظر سے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں فریق اپنے اپنے طریقے سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہر طرح کے حربے اپنانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال سرمائی اجلاس نہیں ہوسکا تھا تاہم اس حوالے سے کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس بلایا گیا ہے۔ 
 

تازہ ترین