تازہ ترین

کورونا وائرس کی تیسری لہرسےبچاؤ | لولاب میں بیداری کیمپ، لوگوںکوجانکاری دی گئی

تاریخ    28 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے وادی لولاب میں انتظامیہ ،محکمہ صحت اور پولیس کے اشتراک سے بیداری مہم کا انعقاد کیاگیا ۔مہم کے دوران لوگو ں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی۔اس موقعہ پر تحصیلدار انعام الحق کے علاوہ بلاک میڈیکل آفیسر سوگام ڈاکٹر فرید شاہین اور ایس ایچ او سوگام ملک نصیر موجود تھے ۔لوگو ں سے اپیل کی گئی کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر من و عن عمل کریں جبکہ سماجی دوری اور ماسک کا استعمال کریں ۔ ڈاکٹر فرید شاہین نے کہا کہ حفظان صحت کے ماہرین کو رونا وائرس سے بچائو کے لئے بہت مشورے دے رہے ہیں اور ان پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بلاک میڈیکل آفیسر نے لوگو ں سے کہا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں کیونکہ ماسک کا استعمال وائرس اور جراثیمو ں سے بچائو کے لئے کیا جاتا ہے ۔
 

تازہ ترین