تازہ ترین

ڈائریکٹر سکمز کی تعیناتی

درخواستوں کی جانچ کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل

تاریخ    12 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ (سکمز) کیڈائریکٹر کی تعیناتی کیلئے سرکار نے ایک 5رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔جمعرات کو محکمہ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک آڈر زیر نمبر 1198-JK(GAD) of 2012کے مطابق ڈائریکٹر سکمز کے عہدے کیلئے ملی درخواستوںکی جانچ کیلئے ایک سکریننگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کمشنر سیکرٹری پلانند ڈیولپمنٹ مندیپ کور کمیٹی کی چیرمین مقرر کی گئی ہے جبکہ جی ایم سی بارہمولہ کی پرنسپل ڈاکٹر روبی ریشی ،انچارج پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر طارق سید قریشی ،انچارج پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر شاشی سدن کمیٹی کے ممبر ہونگے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز ریاض احمد وانی ممبر سیکرٹری ہونگے۔