تازہ ترین

سنڈے مارکیٹ میں گرم ملبوسات کی جم کر خریداری | لوگوںکی بھیڑ بھاڑمیں خواتین اور بچے بھی شامل

تاریخ    8 نومبر 2021 (00 : 01 AM)   
(عکاسی: امان فاروق)

نیوز ڈیسک
سرینگر//وادی کے مشہور ’سنڈے مارکیٹ ‘میں لوگوںکی بڑی تعداد نے جم کر خریداری کی۔اتوار کی صبح سردی کی وجہ سے اگرچہ سنڈے مارکیٹ میں تاجروں نے اپنی چھاپڑیاں کم ہی لگائیں تاہم بعد میںٹورسٹ رسیپشن سنٹرسے لیکر مہاراجہ بازار امیرا کدل تک دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں چھاپڑی فروشوں نے مال سجایا جس میں گرم ملبوسات، کمبل اور دیگر سازوسامان تھا ۔ لوگوں کی تعداد سنڈے مارکیٹ پہنچی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔ سنڈے مارکیٹ میں کراکری، ہوزری، جوتے ، سٹیشنری، کتابیں ،ملبوسات، بیڈ شیٹ، مختلف اقسام کے کمبل ، الیٹرانک سامان ، جن میں موبائل وغیرہ بھی شامل ہے ۔ سنڈے مارکیٹ وادی کاایک وہ واحدمارکیٹ ہے جہاں پربھاری تعدادمیں لوگ خریداری کرتے ہیں ۔ سنڈے مارکیٹ میں کئی افراد نے بتایاکہ اس مارکیٹ کی وجہ سے ہی ان کے اہل خانہ کا پیٹ پلتا ہے کیونکہ وہ ہفتے بھر میں سنڈے مارکیٹ کیلئے مال تیار رکھتے ہیں اور اس روز یہاں فروخت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سنڈے مارکیٹ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے جن میں چھاپڑی فروشوں کے علاوہ ، مسافر گاڑیاں ، آٹو ڈرائیور ، لوڈ کیریئر اور دیگر لوگ بھی روزی روٹی کماتے ہیں ۔ سی این آئی