تازہ ترین

جامع مسجد مسلسل بند،نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں

تاریخ    30 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر //انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا ہے کہ ایک بار پھرانتظامیہ نے جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کی اجازت نہیں دی اورعلاقے میں صبح سے ہی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی ۔بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کی صبح جب اوقاف ملازمین نے مسجد کے دروازے کھولے تو فورسز نے انہیں روک لیا اور بتایا کہ نماز جمعہ کی اجازت نہیں ہے۔انجمن نے کہا کہ حکام کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کو بار بار اور جان بوجھ کر نماز جمعہ کیلئے بند کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔انجمن نے کہا کہ وادی کے مسلمان اس ناانصافی اور اپنے مذہبی فرائض میں مداخلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔