تازہ ترین

دو نئی آئی پی ایل ٹیموں کے لیے دس پارٹیوں نے لگائی بولی

تاریخ    26 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
دبئی،//(یو این آئی) آئی پی ایل2022 سیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کی تشکیل کی غرض سے آج دو پہر دبئی کے تاج دبئی ہوٹل میں منعقد ہوئی بولی میں دس پارٹیاں حاضر تھیں۔ احمد آباد، لکھنؤ، کٹک، دھرم شالہ، گوہاٹی اور اندور میں سے ایک شہر کے لیے بولی لگانے والی ان پارٹیوں میں دنیا کے سب سے مشہور فٹ بال کلب مین چیسٹر یونائٹیڈ کے مالک بھی موجود تھے۔اس کے علاوہ سنجیو گوئنکا کی ملکیت والے اڈانی گروپ اور آر پی ایس جی گروپ بھی بولی لگانے والوں میں شامل رہے۔ حالانکہ اس دوران ایک اہم دواساز کمپنی غیر حاضر رہی جس کے بارے میں پہلے کافی باتیں کی جارہی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی کے منیجر ارون پانڈے کے ذریعہ پرموٹیڈ ریتی اسپورٹس نے کٹک کے لیے بولی لگائی ہے، حالانکہ پتا یہ چلا ہے کہ وہ پروگرام کے مقام پر تھوڑی تاخیر سے پہنچے اور دیر سے ٹینڈر پیش کرنے کے سبب ان کی بولی بالآخر قبول نہیں کی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ مقامی تاجر آنند پودار کی ملکیت والی ریتی ایک بڑی کمپنی کے طورپر آگے بڑھ رہی ہے۔بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق سبھی پارٹیوں کو مکمل طورپر انفرادی معلومات، مالی تفصیلات اور بولی سے متعلق کاغذات کو بند لفافے میں جمع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ نے کہا ہے کہ اس کے قانونی اور آڈٹ افسر پہلے پارٹیوں کے ذریعہ جمع دستاویزات کی جانچ کریں گے ۔
 

تازہ ترین