تازہ ترین

سوڈان میں فوجی تختہ پلٹ، وزیراعظم نظربند

تاریخ    26 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


یو این آئی
خرطوم//یو این آئی//تیل کی پیداوار کے لئے مشہور ملک سوڈان میں فوجی تختہ پلٹ کی کارروائی جاری ہے۔ایک مقامی ٹیلی ویزن چینل کے حوالے اس کی معلومات ملی ہے کہ فوج نے یہاں کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی رہائش گاہ کو گھیر لیا ہے اور انہیں مجبوراً اپنے گھر میں نظر بند ہونا پڑا۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق کچھ دیگر سرکاری حکام کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔الحدث ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے فوجی دستوں نے کابینہ کے چار وزرا اور حکمراں خودمختار کونسل کے ایک سویلین ممبر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔مقامی ذرائع نے کہاکہ فوجی دستوں نے وزیراعظم حمدوک کے میڈیا مشیر کے گھر پر حملہ بولا اور پیر کی صبح سویرے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔
 

تازہ ترین