تازہ ترین

اکتوبر کی برفباری | 39سال کا کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ

تاریخ    25 اکتوبر 2021 (00 : 12 AM)   
(عکاسی:میر وسیم)

نیوز ڈیسک
 سرینگر //تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر پیدا ہوئی ہے۔سرینگر میں6.6ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو سرینگر میں 39سال بعد اکتوبر میں سب سے کم ہے ۔ اس دوران سرینگر جموں شاہرا ہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال ہوگئی ہے تاہم دیگر شاہرائیں بدستور بند ہیں۔ گلمرگ، سونہ مرگ ، گریز، سادھنا ٹاپ، فرکیان گلی ، یوسمرگ، پیر کی گلی، دبجن، ہیر پورہ، سدھو، اہر بل، سنتھن ٹاپ اور پنجترنی پہلگام میں برفباری کی وجہ سے وادی میں اکتوبر کی برفباری سے سردی کی شدید لہر پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں سنیچرکو دن کا درجہ حرارت  6.6ڈگری سیلشس ڈگری درجہ حرارت رہا جو 39سال بعد اکتوبر میں ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل  1982میں 28اکتوبر کو دن کا درجہ حرارت 5ڈگری  ریکارڈ کیا گیا تھا ۔