تازہ ترین

جذبات بھڑکا نے کی ناکام کوششیں | لوگوں کی حفاظت اولین ترجیح: منوج سنہا

تاریخ    25 اکتوبر 2021 (00 : 12 AM)   


یو این آئی
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سوا کروڑ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کرنا میری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔بھگوتی نگر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا: 'کشمیری مہاجرین جنہیں 1990 سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کے لئے ہم نے ایک پورٹل لانچ کیا تو چھ ہزار شکایتیں درج ہوئیں۔ ان شکایتوں میں سے دو ہزار کا ازالہ ہو چکا ہے اور باقی کا بھی جلد از جلد کیا جائے گا'۔انہوں نے کہا: 'میں جانتا ہوں کہ کچھ لوگوں کو یہ بات ٹھیک نہیں لگ رہی ہے اور وہ ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ وہ جذبات کو بھڑکا کر یہاں تشدد کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں شاید معلوم نہیں کہ دلی میں سرکار کس کی ہے اور بھارت کے وزیر داخلہ کون ہیں۔ یہ سرکار امن قائم کرنے میں یقین رکھتی ہے'۔ان کا مزید کہنا تھا: 'یہاں کے سوا کروڑ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کرنا میری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اقلیتوں کی حفاظت کرنا تو ہماری قومی ذمہ داری ہے'۔