تازہ ترین

پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے 91افراد نیشنل کانفرنس میں شامل

تاریخ    23 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 جموں//نیشنل کانفرنس میں مختلف سیاسی ، سماجی افراد اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کی اقلیتی سیل کے کنوینیر ایم کے یوگی کی سربراہی میں پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے 91افراد نے پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے سامنے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی صدر جموں ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا اور صوبائی یوتھ صدر اعجاز جان بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔