تازہ ترین

پی ایس اے کے تحت بند26افرادآگرہ جیل منتقل

تین روز میں45نوجوانوں کو وادی سے باہر لیجایا گیا

تاریخ    23 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
  سرینگر//پلوامہ میں9 اور شوپیان میں 10 نوجوانوں کو، اس الزام کے بعد کہ انکے عسکریت پسندوں کیساتھ رابطے ہیں، یا وہ انکے لئے کام کررہے ہیں ، گذشتہ دو روز کے دوران وادی سے باہر جموں، ادہمپور، کھٹوعہ، راجوری اور پونچھ جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔جمعہ کو اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر وادی کے مزید 26نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق عمل میں لا کر انہیں آگرہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حکم نامہ زیر نمبرHOME/PB-V/906جاری کیا گیا ہے جس میں وادی کے مختلف جیلوں میں پی ایس اے کے تحت 26افراد کو فوری طور سنٹرل جیل آگرہ منتقل کرنیکی ہدایت دی گئی ۔گرفتار شد گان کو ائیر فورس کے خصوصی طیارے میں دلی لیجایا گیا۔جن افراد کو آگرہ منتقل کیا گیا ان میں فاروق احمد مسگر نیو کالونی لال بازار،نثار احمد خان خان کالونی چھانہ پورہ،این الحفیظ نٹی پورہ آزاد بستی،،عمر شالباف آنچار صورہ ،شاہ زیب یاسین وانی فردوس آباد بٹہ مالو،،عبد الکریم کھورو شاہ کالونی پارم پورہ، کے علاوہ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے عبد الماجد خان لاسی پورہ کھاگ ،شوکت احمد گنائی واتھورہ چاڑورہ،سجاد احمد شیخ  ماچھوا چاڑورہ،شوکت احمد ڈار نصر اللہ پورہ شامل ہیں۔علاوہ ازیںعادل احمد وگے مٹن چوک اننت ناگ، جنوبی ضلع پلوامہ کے سہیل احمد بٹ آری ہل،اویس احمد گنائی ستھر گنڈ کاکہ پورہ،شاہجہان پنڈت کریم آباد،محمد خمینی ڈارکاونی اونتی پورہ،رمیض راجہ شیخ شار شالی کھریو کو بھی آگرہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔اسکے علاوہ پہاڑی ضلع شوپیان کے محمد مقبول گنائی چترا گام اورسجاد احمد بٹ ملہ ڈھیرہ کو بھی منتقل کیا گیا ہے ۔ نیزرمیض احمد ملہ وتر گام رفیع آباد ،فیاض احمد کمار خانپورہ بارہمولہ،مدثر احمد ڈارچندوسہ بارہمولہ،طارق احمد ڈار شاہ گنڈ حاجن ،مدثر احمد لون ، شاہ گنڈ،بلال احمد ڈار ستھو محلہ شاہ گنڈ،امیر حمزہ شاہ قوئل مقام آلوسہ،محمد شفیع ڈار کرنی محلہ شاہ گنڈ کو بھی آگرہ جیل منتقل کیا گیا۔ احکامات پر فوری طور عمل کرتے ہوئے حکام نے ان سبھی افراد کو بذریعہ ہوائی جہاز آگرہ منتقل کیا  ۔بتایا جاتا ہے کہ گرفتار شد گان ملزمان کو او جی ڈبلیو اور جنگجوئوں کو لاجسٹک سپورٹ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرنے کے بعدپی ایس آئی کے تحت جیل منتقل کیا گیا ۔