تازہ ترین

’’دہشت گردی انسانیت کیلئے بڑا خطرہ‘‘

ایک ہو کرکام کرینگے تو یہ جنگ بھی جیت جائینگے: منوج سنہا

تاریخ    23 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا ہے کیاکہ’’ دہشت گردی انساینت کیلئے بڑا خطرہ ہے‘‘ اور ہم سب جانتے کہ اس بدعت کو چلانے والا کون اور پالنے والا کون ہے ۔انہوں نے بتایا جو لوگ جان کر بھی انجان بننا چاہتے ہیں انہیں میرا مشورہ ہے کہ وہ دنیا کے کسی اخبار یا میگزین کا مطالعہ کریں جواب مل جائے گا۔انہوں نے کہا نریندی مودی کی حکومت میں جموںو کشمیر کی ترقی ،خوشحالی کے لئے اور نوجوانوں کے خوابوں کوپورا کیا جائے گا ۔ منوج سنہا جمعہ کے روز ایس کے آئی سی سی میں 1947کے شہدوں کی یاد میں منائی جانے والی تقریب پر لوگوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایل جی نے بتایا کہ دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو ایک ہو کر اس کا خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا ’’جب ہم سب مل کر اس کے خلاف کام کریں گے تو یہ جنگ بھی جیت جائیں گے‘‘ ۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا ’’ آپ جانتے ہیں کہ72سالوں سے اس کو(دہشت گردی)کو چلانے والااور پالنے والا کون ہے؟‘‘ ۔منوج سنہا نے کہا جو لوگ جان کر انجان بنناچاہتے ہیں ان کو میں کہناچاہتا ہوں کہ آپ دنیا کے کسی بھی اخبار یا رسالے کا مطالعہ کریںآپ کو پڑھ کر اسکاجواب خود ہی مل جائے گا ۔انہوں نے کہا’’جموںو کشمیر میں ایک نئی صبح کی شرعات ہوئی ہے ہم یہاں ترقی اور بھروسے کے سفر پر چل پڑے ہیں‘‘ ۔انہوں نے کہا’’  ترقی اور خوشحالی کی سفر میں میں مشکلات آئیں گے لیکن میں وشواس دلانا چاہتا ہوں کہ ہم یہ جنگ جیت جائیں گے اور یہاں کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے‘‘۔1947میں مارے گئے تمام جوانوں کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو بھروسہ دیتا ہوں کہ بھارت کے وزیرا عظم نریندری مودی کے تحت چلنے والی سرکار میںجموں و کشمیر کی کے خوش حالی اور یہاں کے نوجوان کو خوابوں پورا کرنے کیلئے ہم سب وعدہ بند ہیں ،اور ایک ایک پل اس کے لئے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے سوا کروڑ لوگوں کی ترقی کے لئے ہم سب کام کرنے کی کوشش کریں۔