تازہ ترین

مختصر وقت میں ایک ارب ٹیکہ کاری غیرمعمولی حصولیابی:عالمی ادارہ صحت

تاریخ    22 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی//ہندستان میں ویکسینیشن کی تعداد 100 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک 1 ارب 15 ہزار 714 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اس میں سے 70 کروڑ 83 لاکھ 18 ہزار 703 پہلی خوراک اور 29 کروڑ 16 لاکھ 97 ہزار 11 دوسری خوراک دی گئی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ہندوستان میں ایک ارب کووڈ ویکسینیشن کو غیر معمولی حصولیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر جان بچانے والی کووڈ ویکسین تک سب کی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ڈبلیو ایچ او میں جنوب مشرقی ایشیا کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیتر پال سنگھ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ مختصر وقت میں اتنی بڑی تعداد میں کووڈ کے ٹیکے لگانا ایک غیرمعمولی حصولیابی ہے ۔انہوں نے کہا، "یہ سیاسی قیادت، مختلف شعبوں میں ہم آہنگی، صحت اور فرنٹ لائن کے واریرس نیز عام لوگوں کی کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ایک ارب کووڈکے ٹیکے لگانے کی حصولیابی پر بہت بہت مبارکباد۔ "ڈاکٹر کھیتر پال سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی اس کامیابی کو ملک کے ڈیڈیکیشن میں دیکھا جانا چاہیے اور عالمی سطح پر کووڈ ویکسین تک تمام لوگوں کی رسائی یقینی بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے ۔کووڈ ٹیکہ ویکسینیشن بنانے والی ہندستانی کمپنی بھارت بایوٹیک نے کہاکہ صرف نو مہینوں میں ایک ارب کووڈ ٹیکے لگانا ہندستان کے لئے یک شاندار کامیابی ہے اور اس میں تعاون کرنے پر کمپنی کو فخر ہے ۔کمپنی کی صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر کرشنا ایلا نے جمعرات کو کہاکہ ایک ارب کووڈ ٹیکے لگانے کی تاریخی کامیابی حاصل کرنے میں تعاون کرنے پر کمپنی کو فخر ہے ۔ یہ حکومت، ٹیکہ بنانے والوں، طبی عملہ اور ٹیکہ لینے والے شہریوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ یہ صحیح معنوں خودکفیل ہندستان کی کامیابی کی کہانی ہے ۔ کمپنی کی جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر سچترا ایلا نے ٹیکہ کاری مہم میں کو ویکسین کو شامل کرانے کیلئے وزیراعظم دفتر، وزارت صحت، طبی شعبہ کی نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی ، انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ، سائنسداں کمیونٹی، انڈسٹری پارٹنرز، سپلائر اور ملازمین اور تمام متعلقہ افراد کی کوششوں کیلئے تشکر کا اظہار کیا۔

تازہ ترین