تازہ ترین

کووِڈمتاثرین کیلئے اضافی امداد

مرنے والوں کے لواحقین کو50ہزارکی امداددینے کو منظوری

تاریخ    20 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 سرینگر //کووِڈ متاثرین کے لیے اضافی مالی امداد کے تحت چیف سکریٹری نے ایگزیکٹو کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں محکمہ خزانہ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ری ہبلیٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن کے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔یو ٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف جاری کرنے کو منظوری دی۔ کووِڈ وبائی مرض کے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 50000 روپے کی امدادکو منظوری دی ہے ۔کمیٹی نے ڈی ایم آر آر آر کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں محکمہ صحت اور طبی تعلیم کے ساتھ مشاورت سے ہدایات مرتب کرے۔بتایا گیا کہ اب تک 4176 افراد کووِڈ 19 کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں اور امداد لنکڈ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) کے ذریعے تصدیق کے عمل کے بعد متاثرہ کنبوں کے حق میں تقسیم کی جائے گی۔مزید یہ کہ کمیٹی نے ان فنڈز کے استعمال کی صورتحال کا جائزہ لیا جو اس سے قبل کووڈ مینجمنٹ کے لیے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کمشنرز کے ساتھ ساتھ سڈکو کو کووِڈ ہیلپ لائن کے قیام کے لیے جاری کیے گئے تھے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے کہا گیا کہ وہ اس کے لیے استعمال کے سرٹیفکیٹ حاصل کرے اور متعلقہ اکاؤنٹس کا آڈٹ کرے۔