تازہ ترین

شمالی کوریا کاایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

تاریخ    20 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


سیول //شمالی کوریا نے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کو سمندر میں فائر کرنے کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شارٹ رینج بیلسٹک میزائل ممکنہ طور پر ایس ایل بی ایم ہے جو سنپو سے جزیرہ نما کے مشرق میں سمندر میں داغا گیا۔واضح رہے کہ سنپو ایک بڑا بحری جہاز ہے اور اس سے قبل سامنے آنے والی تصاویر میں آبدوز بھی نظر آئی تھیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس اضافی تفصیل کے لیے تجزیہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اہم سوال یہ ہوگا کہ آیا میزائل آبدوز یا پانی کے اندر پلیٹ فارم یا برج سے داغا گیا۔آبدوز پر مبنی میزائل کی ثابت شدہ صلاحیت شمالی کوریا کے ہتھیاروں کو ایک نئی سطح پر لے جائے گی، جزیرہ نما کوریا سے کہیں زیادہ تعیناتی کی اجازت دے گی اور اس کے فوجی اڈوں پر حملے کی صورت میں دوسری قسم کی جانچ پڑتال کی صلاحیت ہوگی۔واشنگٹن، سیئول اور ٹوکیو سب نے شمالی کوریا کے اس اقدام کی مذمت کی ہے اور تینوں ممالک نے اسے بیلسٹک میزائل قرار دیا۔
 

تازہ ترین