تازہ ترین

آسٹریلیا میں10 کروڑ ڈالر مالیت کی ہیروئن ضبط

تاریخ    19 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
لندن // آسٹریلیا میں پولیس نے ملک میں اب تک کی سب بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کی جانب سے پکڑی جانے والی ہیروئن کا تخمینہ 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر لگایا گیا ہے۔پولیس نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ملائیشیا سے بھیجے گئے سیرامک ٹائلوں کے سمندری مال بردار کنٹینر میں 450 کلو گرام ہیروئن پائی گئی۔حکام نے حراست میں لینے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے اور پیش رفت سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق زیر حراست شخص پر الزام ثابت ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی لیکن اس سے قبل نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید محنت کرنی ہوگی۔آسٹریلوی فیڈرل پولیس کمشنر سدرن کمانڈ کریسی بیریٹ نے کہا کہ آسٹریلوی فیڈرل پولیس رائل ملائیشیا پولیس (آر ایم پی) کے ساتھ کام کر رہی تھی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بین الاقوامی منظم جرائم کے نیٹ ورک کی شناخت اور اس کے بے نقاب کرنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
 

تازہ ترین