تازہ ترین

پبلک سروس کمیشن کے مسابقتی امتحانات

۔88 افسران بطور مبصرین تعینات

تاریخ    19 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اتوار کو منعقد ہونے والے مشترکہ مسابقتی امتحانات (ابتدائی) 2021 کیلئے انتظامیہ نے جموں کشمیر کے مختلف مراکز میں88 مبصرین کو تعینات کیا ہے۔  جموں صوبے کے امتحانی مراکز میں53اور وادی کے مراکز میں35مبصرین تعینات کئے گئے ہیں۔ وادی کے امتحانی مراکز میں تعینات ہونے والے افسران میں ضلع صنعتی مرکز پلوامہ کے جنرل منیجر ڈاکٹر ظہور ماگرے،عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر سید سجاد قادری،ڈپٹی لیبر کمشنر کشمیر احمد حسین، ڈپٹی ایکسائز کمشنر(ایگزیکٹو) کشمیر طاہر اعجاز، ضلع صنعتی مرکز اننت ناگ کے پیرزادہ ظہور احمد، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس(اسٹیپس) سرینگر سمیرہ شمیم، جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ صنعت و حرفت(ڈیولپمنٹ) فیاض احمد فیاض، ضلع صنعتی مرکز بڈگام کے محمد اشرف شیخ،  ضلع صنعتی مرکز سرینگر کی حمیدہ اختر،ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس اپیلس سرینگر سمیر نائیک، پروگرام افسر،آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بڈگام رومین احمد،سپورٹس کونسل کے جوائنٹ سیکریٹری بشیر احمد بٹ، سٹیٹ ٹیکس محکمہ کے اسسٹنٹ کمشنر شہنواز شاہ، ضلع صنعتی مرکز بارہمولہ کے محمد اسد اللہ راتھر، ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ قاضی عرفان رسول زرگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس کشمیر محمد اسلم، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت اننت ناگ عدیل سلیم، کسٹوڈین ایوکیشن پراپرٹی کشمیر طارق حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت الیاز احمد، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بارہمولہ گلزار احمد، ضلع صنعتی مرکز شوپیاں کے تنویر الماجد، محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ میں پرسنل افسر عطا المنیم ٹاک، ضلع صنعتی مرکز کولگام کے شبنم رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر ملک وسیم احمد، ضلع صنعتی مرکز گاندربل کے زاہد رشید خان، ڈپٹی ڈسڑکٹ الیکشن افسر اننت ناگ نازیہ حسن،اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کولگام شرجیل علی نائیکو، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بڈگام میر زاہدہ، محکمہ صنعت و حرفت  کے ڈپٹی سیکریٹری سرتاج حسن، سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سیکریٹری منتشا بنت رشید اور محکمہ ثقافت کے ڈپٹی سیکریٹری اشفاق احمد بٹ شامل ہیں۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ان افسران کی درست تعیناتی پبلک سروس کمیشن ہی کرے گا۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں کے مراکز میں53مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے جن میں آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے پروگرام افسر شاہدہ پروین، محکمہ شہری ترقی و مکانات کے ایڈیشنل سیکریٹری راکیش کمار، جوائنٹ رجسٹرار کواپریٹوز سپیشل جموں سونالی ارن گپتا، محکمہ دیہی ترقی جموںمیں جوائنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد انور بانڈے، ،محکمہ صحت و طبی تعلیم  کے ایڈیشنل سیکریٹری راجیشور چاڈک،سٹیٹ ٹیکس محکمہ کے ڈپٹی کمشنر کنچن بالا،محکمہ مال کے ایڈیشنل سیکریٹری سدھرشن کمار،ڈپٹی کمشنر ریلیف آرگنائزیشن جموں(مہاجرین) دیوندر سنگھ،جموں اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر دیپیکا رینہ، جنرل منیجر ڈی آئی سی ڈوڈہ ڈاکٹر خالد حسین ملک، جموں میونسپل کارپوریشن کے جوائنٹ کمشنر ہتیش گپتا، جموں کشمیر انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ،پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے جوائنٹ سیکریٹری پرینکا بھٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں محمد اشرف،محکمہ سماجی بہبود میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن افشان مسعود، واٹر ریسورس ریگولٹری اتھارٹی کے سیکریٹری سکھ پال سنگھ، محکمہ عمومی انتظامی میں تقرری کے منتظر  چاند کشور شرما، محکمہ صنعت و حرفت جموں کے جوائنت ڈائریکٹر امیت ورمانی، محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر نریندر کور، محکمہ ثقافت کے ایڈیشنل سیکریٹری سنجیو رینہ، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کے پروگرام افسر کرتار سنگھ، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری راج محمد،اسسٹنٹ کمشنر سٹیٹ ٹیکس محکمہ اجیت سنگھ، ویج ایمپلائمنٹ کے پروجیکٹ افسر راجوری سوشیل کھجوریہ، کلکٹر حصول اراضی پی ایچ ای و آبپاشی جموں اشما شیر، کلکٹر حصول اراضی دفاع راجوری سلیم احمد، جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی سکرتی شرما، عمومی انتظامی محکمہ میں تقرری کے منتظر مدثر لطیف جموں میونسپل کارپوریشن کے سیکریٹری اتل کمار، پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ جموں اشوک کمار، محکمہ مال جموں کے ڈپٹی سیکریٹری مظفر ملک، محکمہ محنت و روزگار کے ڈپٹی سیکریٹری نثار احمد شاد، محکمہ سماجی بہبود کے ڈپٹی سیکریٹری وریندر کمار منیال، اسسٹنٹ سٹیلمنٹ افسر جموں خالد حسین، محکمہ کھیل کود کے ڈپٹی سیکریٹری جتندر مشرا، اسسٹنٹ کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس جموں کشمیر راجیو کمار کھجوریہ،محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ڈپٹی سیکریٹری ادہم داس، محکمہ انفارمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری پردیپ کمار، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے ڈپٹی سیکریٹری وویک پھونسا، اسسٹنٹ کمشنر محکمہ سٹیٹ ٹیکس جموں  اعجاز قیصر ملک، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت راجوری محمد رشید، محکمہ انفارمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر چندرپرکاش،محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سیکریٹری آفاق احمد، محکمہ ٹورازم جموں کے ڈپٹی سیکریٹری نریش کمار، جنرل منیجر ڈی آئی سی سانبہ سریندر پال شرما، محکمہ ہینڈی کرافٹس  جموں کے ڈیولپمنٹ افسر فرید احمد کوہلی، اسسٹنٹ کمشنر نزول جموں جسمیت سنگھ، ،محکمہ ثقافت کے ڈپٹی سیکریٹری راکیش کمار، محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اقبال، محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری وکاس دھر،ڈپٹی ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ جموں پرویندر کور،محکمہ تعلیم لے ڈپٹی سیکرٹری اومیش شرما اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ڈوڈہ محمد اشفاق شامل ہیں۔