تازہ ترین

عراقی الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کردیا

مقتدی الصدر کی جماعت کو اکثریت حاصل

تاریخ    18 اکتوبر 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
بغداد/یو این آئی// عراقی الیکشن کمیشن (آئی ایچ ای سی) نے ملک کے ابتدائی پارلیمانی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کرتے ہوئے شیعہ عالم دین مقتدی الصدر کی پارٹی کے برتری کا  اعلان کیا  ہے۔آئی ایچ ای سی کے بورڈ آف کمشنرز کے صدر جسٹس جلیل عدنان خلف نے ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ سیاسی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی تفصیلات اس عرصے کے دوران نہیں دی گئیں۔ ووٹوں کی روایتی گنتی کے بعد پیر کو آئی ایچ ای سی کی طرف سے اعلان کردہ مکمل انتخابی نتائج میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔ خلف نے بتایاکہ "انتخابی نتائج ابھی ابتدائی ہیں جن کے بارے میں بورڈ آف کمشنر سے اپیل کی جا سکتی ہے  اور بورڈ کے فیصلوں کے  خلاف انتخابی عدلیہ سے بھی اپیل کی جا سکتی ہے جہاں کئے گئے فیصلے حتمی ہوں گے۔"مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق الصدر کی جماعت  صدری تحریک 70 سے زائد نشستوں پر اور سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی پارٹی اسٹیٹ آف لا اتحاد  بغداد سمیت  مرکزی اور جنوبی صوبوں کی 35 نشستوں پر آگے ہے۔الفتح اتحاد جس میں حشد الشعبی سے تعلق رکھنے والی کچھ شیعہ ملیشیا شامل ہیں ، نے 14 نشستیں حاصل کیں۔ امتداد تحریک نے جنوبی صوبے دھیکار میں نو نشستیں جیتیں۔پارلیمنٹ کے سبکدوش اسپیکر محمد الحلبوسی کی قیادت میں تقدم اور ترقی پسند سیاسی اتحاد نے بغداد اور سنی صوبے میں 40 نشستیں حاصل کی ہیں۔ کرد لیڈر مسعود بارزانی کی پارٹی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی نیاربیل اور ڈوہوک میں 32 کے ساتھ زیادہ تر نشستیں جیت لی ہیں۔
 

تازہ ترین