تازہ ترین

ناروے کے وزیراعظم کا مودی کو پیغام | تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کے خواہشمند

تاریخ    18 اکتوبر 2021 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
اوسلہ/یو این آئی// وزیراعظم نریندر مودی کی ناروے کے نومنتخب وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو دی گئی نیک خواہشات اور مبارکبادی پیغام کے جواب میں انہوں نے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں نورڈک۔ہندستان سربراہی کانفرنس، آب و ہوا کی تبدیلی دیگر امور پر ہندستان کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ سنیچر کو مودی نے حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے پر وزیراعظم جونس گاہر اسٹورے کو مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ہندستان۔ناروے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وہ انکے ساتھ کام کرنے خواہش مند ہیں۔اس کے بعد اسٹورے نے مبارکبادی پیغام کے جواب میں ٹوئٹ کیا کہ شکریہ وزیراعظم نریندر مودی۔ میں بھی قواعد پر مبنی ورلڈ آرڈر، سمندروں، آب و ہوا، ماحولیات، توانائی اور نورڈک۔انڈیا سمٹ پر  یو این ایس سی  میں ناروے ہندستان تعا ون کو مضبوط کرنے کے لئے آپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہوں۔ناروے کی مرکزی وام لیبر پارٹی کے لیڈر وزیراعظم جونس نے اس ہفتے کی شروعات میں ایرنا سولبرگ کی جگہ لی، جو دو مدت کار تک اس عہدہ پر رہی۔ خیال رہے کہ یو این ایس سی میں تعاون پر بات اس لئے کی جارہی ہے۔
 

تازہ ترین