تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


پوچھال کے جنگل میں لگی آگ کوپھیلنے سے روکا گیا

عاصف بٹ
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے قریبی علاقہ پوچھال میں جمعہ کی شام چار بجے کے قریب جنگل میں آگ لگی جس پر مقامی لوگوں و محکمہ فائر سروس  نے بروقت کاروائی کرکے قابو پالیا۔ آگ گھاس کو لگی تھی جس سے کئی پیڑ جل گئے جبکہ مقامی لوگوں نے فورا ًاسکی اطلاع فائر سروس کو دی جسکے بعد فائر سروس نے آگ پر قابو پالیا تاہم آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہ چل سکا۔واضح رہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران آگ کی یہ چوتھی واردات رونما ہوئی تاہم مالی نقصان کم ہوا۔
 

کشتواڑ میں دسہرہ کا تہوار امسال بھی کورونا کی نظر

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی دسہرہ کا تہوار منانے کی اجازت نہیں دی گئی۔کشمیر عظمیٰ کو ملی تفصیلات کے مطابق امسال بھی انتظامیہ نے دسہرہ منانے کی اجازت نہ دی۔ اگرچہ جموں کشمیر کے دیگر مقامات پر تہوارمنایا گیا تاہم کشتواڑ میں اسے نہیں منایا گیا۔ہر سال سناتھن دھرم سبھا و  ٓدرش ڈرامیٹک کلب دسہرہ کا اہتمام کرتے تھے ، لیکن پچھلے دو سال سے مسلسل کورونا کی وجہ سے اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اس دن ، رام کا جلوس آدرش ڈرامیٹک کلب و سناتھن دھرم سبھا کی جانب سے نکالا جاتاتھا جس دوران سینکڑوں کی تعداد میں مقامی چوگان گراؤنڈ میں راون ، کمبھ کرن اور میگ ناتھ کے پتلے جلاتے تھے۔ لوگوں کی بڑی تعداد کے آنے کے خدشے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے پروگرام کو منانے کی اجازت نہیں دی۔ مقامی لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے مسلسل سیاسی میٹنگیں منعقد کی جا رہی ہیں جبکہ ثقافتی پروگرام منعقد ہورہے ہیں اورکئی دیہات میں رام لیلا کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور زون سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیںجن کے لیے کوئی گائیڈ لائن نہیں ہے جبکہ مذہبی پروگرام کیلئے کورونا ہوتا ہے۔ لوگ ضلع انتظامیہ سے سخت  ناراض ہیں۔ سناتھن دھرم سبھا کے صدر ہنس راج نے بتایا کہ انھوں نے دسہرہ کی تقریب منانے کے لیے ضلع انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی۔
 
 
 

مہانومی اور دسیرا پر نیشنل کانفرنس کی تہنیت

جموں//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے مہانومی اور دسیرا کے تہواروں کے موقعہ پر ہندو برادری خاصکر کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مذاہب انسانی بھائی چارے کا درس دیتے ہیں اور آپسی محبت کو مستحکم بنانے کی راہیں دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت برادری کی عدم موجودگی میں وادی کشمیر اداس ہے تاہم انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ہمارے سماج کو اپنی دیرینہ روایات پھر سے بحال کرنے کا موقعہ ملے گا۔ ادھر پارٹی کے صوبائی صدر رتن لعل گپتا، پارٹی لیڈران ایم کے یوگی، بھوشن لعل بھٹ، ڈاکٹر ثمیر کول اور جگدیش سنگھ آزاد نے بھی مہا نوامی کے تہوارپرمبارکبادی پیغام میں کہا ہے کہ مذہبی تہوار انسانیت، اخوات، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں۔