تازہ ترین

کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 16 ہزارکا جرمانہ

۔ 2240 ٹیکے لگائے گئے ، 1197 نمونے جمع کئے گئے

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


 رام بن//ضلع رام بن میں کوویڈ پروٹوکول کے نفاذ کے لیے نفاذ مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے چہرے کے ماسک نہ پہننے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پرمتعدد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔نافذ کرنے والی ٹیموں نے اپنے متعلقہ دائرہ کار میں معائنہ کے دوران 15ہزار800 روپے جرمانہ وصول کیا۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اس کے علاوہ اپنے قریبی سی وی سی پر کوویڈ ویکسی نیشن کی خوراکیں لیں۔ضلع امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ ضلع رام بن میں آج 2240 افراد کو پہلی اور دوسری کوویڈ ویکسین کی خوراک دی گئی۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 1197 نمونے جمع کیے ہیں جن میں 270 RT-PCR اور 927 RAT نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ 2240 افراد کو کوویڈ ویکسین ضلع کے مخصوص ویکسی نیشن مراکز میں دی گئی ہے۔
 
 

تازہ ترین