۔37سالہ نوجوان لاپتہ ،تلاش میں عوام کا تعاون طلب

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


عاصف
 کشتواڑ//گزشتہ روز سے کشتواڑ کے علاقہ ہٹہ سے تعلق رکھنے والا37 سالہ نوجوان گھر سے لاپتہ ہے جسے ڈھونڈنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے ڈھونڈنے میں عام عوام سے مدد طلب کی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ پولیس تھانہ کشتواڑ میں نوین شرما نے تحریری شکایت درج کی کہ اسکا بھائی دیپک شرما ولد کرشن لال عمر37 سال ساکنہ ہٹہ، جو افکان کمپنی میں میڈیکل ملازم ہے، 13 تاریخ سے لاپتہ ہے اور اسکا کوئی سراغ نہیں ملا جسکے بعد پولیس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔ پولیس نے عام لوگوں سے درخواست کی  کہ وہ کشتواڑ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور لاپتہ نوجوان کے بارے میں کوئی بھی معلومات ایس ایچ او پی ایس کشتواڑ کے فون نمبر 9149695883  یا پی سی آر کشتواڑ کے نمبر9906154100 پر دیں۔
 

تازہ ترین