ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ میں دسہرہ کی تقریب مذہبی عقیدت کے ساتھ منعقد

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں دسہرہ کا تہوار مذہبی عقیدت و جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جس دوران راون کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ،عسرو دیگر علاقوں میں دسہرہ کے موقع پر خصوصی جھانکیاں و جلوس نکالے گئے اور دوران شب مندروں میں پوجا کا بھی اہتمام کیا گیا۔سابق ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے گندوہ و ڈی ڈی سی کونسل چیئرمین دھنتر سنگھ کوشل نے بھدرواہ میں منعقد تقریب میں شرکت کی۔مقررین نے اس دن کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار اچھائی و انصاف کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نفرتوں کے اس دور میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی و بھائی چارے کے لئے یہ تہوار ایک مثال ہے جس میں سبھی فرقوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو برائی پر اچھائی کی جیت بھی کہا جاتا ہے۔اس دوران ثقافتی و تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔اس سلسلہ میں انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
 
 

تازہ ترین