تازہ ترین

ریاسی میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


ریاسی// ریاسی پولیس نے فوج کے مشترکہ سرچ آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بیان کے مطابق مہور کے جنرل ایریا راہوالی ناری میں ایک کمین گاہ کا پردہ چاک کیا گیا ۔بیان کے مطابق ٹھکانے کی موجودگی کی اطلاع پر دو دن تک سرچ آپریشن کیا گیا اور بالآخر کمین گاہ بازیاب کی گئی اور وہاں سے ایک اے کے 47 رائفل اور میگزین ، اے کے 47 کے کارتوس ، انڈر بیرل گرینیڈ لانچر ،دستی بم ، ایک وائرلیس واکی ٹاکی برآمد کی گئی ۔اس سلسلے میںپولیس تھانہ مہور میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔تھانہ چسانہ کے دائرہ اختیار میں مہور کے علاقے سے آئی ای ڈی کی بازیابی کے بعد دو ہفتوں میں یہ دوسری بازیابی ہے۔