تازہ ترین

درخشاں اندرابی کا کھلاڑیوں کوبین الاقوامی معیار کےہاکی کٹوں کا تحفہ

تاریخ    16 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی //سینئر بھاجپا لیڈر اور وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کل قومی سطح پرجموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی مکمل ہاکی کٹس تحفے میں دی۔تقریب کا اہتمام ہاکی جے کے نے کچھ دنوں پہلے منعقد ہونے والے ہاکی میلے کے تسلسل میں کیا تھا جہاں ڈاکٹر اندرابی نے کھلاڑیوں کو مکمل ہاکی کٹس عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تقریب جموں کے گرین فیلڈز کھیل کے میدان گاندھی نگر میں منعقد ہوئی۔ دو خواتین ٹیموں نے اس ایونٹ میں شرکت کی جو کہ جھارکھنڈ میں کھیلی جانے والی قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ اور جھانسی میں کھیلی جانے والی سینئر ویمن چیمپئن شپ میں جے کے کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی مہمان خصوصی تھی جبکہ ایس ایس پی نارکوٹکس جموںوجے شرما مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جے کے ہاکی کے صدر راجیو شرما نے کہا کہ یہ نوجوان لڑکیاں آپ کی حوصلہ افزائی سے مغلوب ہیں اور آپ کے تحفے کا مطلب ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔ اس موقع پرڈاکٹر درخشاں نے نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوششوں کے لیے جے کے ہاکی کی تعریف کی۔