تازہ ترین

بیٹیوں کا عالمی دن

ڈگری کالج پونچھ و ساتھرہ میں تقریبات

تاریخ    12 اکتوبر 2021 (00 : 01 AM)   


حسین محتشم+عشرت حسین بٹ
پونچھ//بیٹیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے گور نمنٹ ڈگری کالج پونچھ اور ساتھرہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں کو بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر آئی سی ڈی ایس پونچھ کے تعاون سے ضلع لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت اشوک کمار شوان چیئرمین ضلعی لیگل سروس اتھارٹی پونچھ نے کی۔اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے وجاہت حسین کاظمی پونچھ موجود رہے۔ اس پروگرام میں مختلف اداروں کی طالبات نے حصہ لیا۔ بیٹیوں کے عالمی دن کے حوالے سے اس سیمینار / سمپوزیم میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے مقررین کو اسناد سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایل ایس اے کے سیکرٹری مسٹر وجاہت حسین کاظمی اور پرنسپل جی ڈی سی پونچھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں اہمیت ، صلاحیت اور کردار کا ادراک کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لڑکیاں جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، انہیں چاہیے کہ وہ دوسری لڑکیوں کی رہنمائی کریں تاکہ وہاں موجود صلاحیتوں کو مناسب طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بچیاں انہوں نے بھی بیٹیوں کے عالمی دن پر روشنی ڈالی۔تحصیل منڈی کے علاقہ ساتھرہ میں محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے بچیوں کے عالمی دن منایا گیا جس میں بی ڈی سی چیئر مین ساتھرہ فریدہ چوہدری مہمانِ خصوصی طور پر شامل ہوئی ۔ اس موقہ پر "بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو"موضوع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بیٹیوں کو بہتر تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کے ذریعہ سماج میں بہتر کام کر سکیں ۔مقررین کا کہنا تھا دورِ حاضر میں جہاں بیٹے تعلیمی راہ میں آگے بڑھ رہے ہیں وہیں پر بٹیاں بھی ان کے قدم بہ قدم ساتھ چل رہی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آئی سی ڈی ایس کی جانب سے گزشتہ کافی سالوں سے چلائی جا رہی بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو سکیم کے تحت سماج میں بیٹیوں کے تعین تبدیل آئی ہے ۔ اس موقہ پر ساتھرہ بلاک کی متعدد پنچایتوں کے پنچایتی اراکین کے علاوہ سی ڈی پی او پونچھ عادل شبیر محکمہ کی سپروایزر تعظیم اختر اور آنگن واڑی مراکز کی ورکرز اور ہلپرز نے بھی شرکت کی۔