تازہ ترین

بوٹہ شاہ محلہ لالبازار کا نام تبدیل

میونسپل کارپوریشن کا پیر شفیع چوک رکھنے پر اتفاق

تاریخ    21 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں بوٹہ شاہ محلہ لالبازارکا نام تبدیل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کی گئی ۔  بوٹہ شاہ محلہ کا نام تبدیل کرکے پیر شفیع چوک رکھا گیا ہے ۔ پیر شفیع ایک سیاسی شخصیت تھیں جنہیں 1991میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ پیر شفیع نیشنل کانفرنس سے وابستہ تھے اور اُس وقت ایم ایل  اے جڈی بل تھے ۔ اس دوران ذرائع نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزید علاقوں کے نام تبدیل کئے جائیں گے ۔یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ حال ہی میں مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں بھارت کی آزادی کی75ویں سال مکمل ہونے کے نتیجے میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا جس دوران مرکز نے یوٹی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ 75ایسی شخصیات کا انتخاب کرکے 75جگہوں کے نام تبدیل کرکے ان کے ناموں پر رکھیں ۔ جنہوں نے سماجی اور ملک کیلئے کام کیا ہو ۔
 

تازہ ترین