تازہ ترین

اوڑی میں فون و انٹر نیٹ بند

وسیع پیمانے پر تلاشیاں

تاریخ    21 ستمبر 2021 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

فیاض بخاری
 بارہمولہ // اوڑی میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پر گوہالن علاقے میں دراندازی کی کوشش ، جس میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا، کے بعد 30گھنٹوں سے وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی جاری ہے۔پیر کی صبح 11بجے سے تحصیل اوڑی میں ہر طرح کی مواصلاتی سہولیات بند کی گئیں۔حکام نے اوڑی میں لینڈ لائن، پوسٹ پیڈ بی ایس این ایل سمیت براڈ بینڈ کے علاوہ پرائیویٹ مواصلاتی کمپنیوں کی خدمات بند کردیں۔تاہم تحصیل چندن واڑی تک فون سروس چالو ہے۔اوڑی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے پیچھے سلام آباد سے چرنڈہ کے درمیانی علاقے گوہالن میں تلاشی کارروائی جاری ہے۔یہاں فوج کی مزید کمک طلب کرلی گئی ہے اور حکام کو خدشہ ہے کہ دراندازی کی کوشش کامیاب ہوئی ہے اور جنگجو کہیں چھپے بیٹھے ہونگے۔
 

تازہ ترین