تازہ ترین

۔ 7برسوں بعد بھی حکام درونگلی نالہ پل کی مرمت نہ کر سکے | محکمہ گریف کو جلد تعمیرات شروع کرنے کا حکم دیا گیا :ڈی سی

تاریخ    20 ستمبر 2021 (22 : 01 AM)   


عشرت حسین بٹ
منڈی// درونگلی نالہ پل کی 7برس گزرنے کے بعد بھی مرمت نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے ایک وسیع علاقہ کی عوام کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامناکرناپڑتا ہے ۔ضلع کے منڈی ،چانڈک ،کالائی اور ننگالی علاقوں کو پونچھ قصبہ کیساتھ جوڑنے والا واحد پل 2014میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد ابھی تک پل کی مرمت کے سلسلہ میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ سیلاب میں پْل کا ایک ستون کے ساتھ ساتھ ساخت کوبھی نقصان پہنچا تھا جو آج تک جوں کا توں ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا اْس وقت پل کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا اور لوگوں کو 20 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کے بعد پونچھ تک پہنچنے کے لئے کھنیتر کالائی پرانے پْل کے ذریعہ قصبہ میں داخل ہونا پڑتا تھا ۔انہوں نے بتایا کی فوج کی جانب سے کچھ دنوں بعد ہی تباہ شدہ حصے پر پل کا ایک عارضی ڈھانچہ بچھایا گیا تھا اور پل پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بحال کیا گیا تھاجبکہ متعلقہ حکام کی لاپرواہی کہ وجہ سے ابھی تک مذکورہ عارضی ڈھانچہ ہی استعمال کیا جارہا ہے ۔گور طلب ہے کہ مذکورہ پل منڈی تحصیل کے لورن ،ساوجیاں ، ننگالی اور چنڈک سمیت متعدد علاقوں کو صدر مقام سے ملاتا ہے جس کی دوبارہ تعمیر نہ ہونے سے عوام کو بھی کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔ننگالی صاحب کی ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر نازیہ غنی نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ انہوں نے متعدد بار انتظامیہ کے نوٹس میں لایالیکن ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کو تعمیرات کے سلسلہ میں ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔
 

تازہ ترین