تازہ ترین

حیات پورہ میں کئی برسوں سے پنچایت گھر کی عمارت نامکمل | پنچایتی اراکین کو مسائل کا سامنا ،متعلقہ محکمہ پر لاپرواہی کا الزام

تاریخ    20 ستمبر 2021 (22 : 01 AM)   


پرویز خان
منجا کوٹ // تحصیل منجا کوٹ کی دور افتادہ پنچایت حیات پورہ میں گزشتہ کئی برسوں سے پنچایت گھر کی عمارت مکمل ہی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پنچایتی اراکین مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 10برسوں سے عمارت کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 5برس قبل عمارت کی دیواریں تعمیر کر دی گئی تھی لیکن اس کے بعد متعلقہ محکمہ و ضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے تعمیر اتی عمل کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ہی نہیں لی گئی ۔مقامی معززین نے بتایا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ابھی تک عمارت کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز ہی فراہم نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے عمارت اب کھنڈرات میں تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ منتخب پنچایتی اراکین کو حالانکہ مسائل درپیش ہیں لیکن انہوں نے بھی عملی سطح پر کوئی معقول مہم شروع نہیں کی جس کی وجہ سے عمارت کو مکمل ہونے میں زیادہ تاخیر ہو چکی ہے ۔غور طلب ہے کہ حالیہ کئی عرصہ سے عمارت کی دیوریں یوں ہی چھوڑ دی گئی ہیں ۔مقامی لوگوں و معززین نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عمارت کی تعمیر کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ پنچایتی اراکین کو سہولیات میسر ہو سکیں ۔