تازہ ترین

کپوارہ میں شدت کی گرمی | پارہ 33.4ڈگری ریکارڈ

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر //وادی میں گرمی کی شدت ابھی بھی برقرار ہے اور سرینگر میں اتوار کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری ریکارڈ کیاگیا جبکہ کپوارہ میں.4 33ڈگری درجہ حرارت رہا۔ کپوارہ ایک بار پھر وادی کا گرم ترین مقام ثابت ہوا۔ محکمہ موسمیات نے 20سے22 ستمبرتک وادی کے کچھ ایک علاقوں میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق سرینگر اور قاضی گنڈ میں پارہ 32.0 پارہ رہا۔ پہلگام میں 27.3ڈگری اورکپوارہ میں اس ماہ میں بھی لوگوں کو گرمی کی شدت سے کوئی نجات نہیں مل رہی ہے اور وہاں اتور کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ رواں سال کپوارہ میں 37ڈگری درجہ حرارت بھی ریکارڈ کیا گیا۔ کوکرناگ میں 29.3، گلمرگ میں 21.6،گاندربل اور اننت ناگ میں  درجہ حرارت 31ڈگری سے زیادہ درج کیا گیا ۔
 

تازہ ترین