تازہ ترین

۔10ویں اور 12ویں کے امتحانات | نومبر میں ایک ساتھ کرانے کا امکان

تاریخ    20 ستمبر 2021 (26 : 12 AM)   


اشفاق سعید
سرینگر // وادی میں امتحانات کے انعقاد کیلئے بورڈ حکام نے اکتوبر کے آخری ہفتے تک تیاری مکمل کرنے کی عبوری رپورٹ پیش کی ہے تاہم ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ امتحانات نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہونے کی توقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے دسویں اور بارہویں کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور 12ویں جماعت کیلئے امتحانی فارم بھرنے کا سلسلہ ختم کیا گیا ہے۔البتہ دسویں جماعت کے لئے امتحانی فارم بھرنے کا سلسلہ ابھی شروع نہیں ہوا ہے۔11ویں جماعت کیلئے فارم بھرنا تو بہت دور کی بات ہے جس کے امتحانات بھی نومبر کے آخر میں شروع ہوسکتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ بورڈ نے اکتوبر کے آخری ہفتے کیلئے تیاری کی تھی لیکنڈائریکٹر سکول ایجوکیشن تصدق حسین میر نے  بانڈی پورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات نومبر کے مہینے میں ہوں گے۔ناظم تعلیمات نے کہا کہ تقریبا ً پورا نصاب مکمل کر لیا گیا ہے اور ہم نومبر کے مہینے میں امتحانات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ، " 30فیصد نصاب میں نرمی ہوگی ، امتحانات نومبر کے مہینے میں منعقد کیے جائیں گے ۔
 

تازہ ترین